الاہور( این این آئی )سرکاری سکولوں میں کتابوں کی تقسیم کیلئے شیڈول جاری کردیا جس کے تحت کتابوں کی تقسیم کا عمل آج( پیر)8 جون سے شروع ہوگا،ہفتہ میں صرف دو دن بچوں کو کتابوں کی فراہمی کیلئے بلایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سرکاری سکولوں میں
کتابوں کی تقسیم کے لئے شیڈول جاری کردیا۔ آج 8جون کو دہم جماعت اور 9 جون کو نہم جماعت کو کتابیں تقسیم کی جائیں گی۔ 15 جون کو آٹھویں جماعت اور 16 جون کو ساتویں جماعت کو کتابیں دی جائیں گی۔ 22 جون کو چھٹی جماعت اور 23 جون کو پانچویں جماعت ،29 جون کو چوتھی اور 30 جون کو تیسری جماعت کو کتابیں تقسیم ہوں گی۔ 9 جولائی کو دوسری اور 10 جولائی کو پہلی جماعت کو کتابیں دی جائیں گی۔ کتابیں ایک روز قبل کلاس انچارج کو دی جائیں گی۔ سکولوں میں کتابوں کی تقسیم کے وقت کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا۔دوسری جانب کلاس کی ہیڈٹیچرز کی جانب سے طلبہ کو ٹیلیفون کر کے اور وٹس ایپ کے ذریعے اس سے آگاہ کیا جارہا ہے ۔