جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ارطغرل ڈرامہ سیریز میں حضرت محی الدین ’ابن عربی‘ کا کردار انتہائی مضبوط ہے، وہ مخفی علوم کے دنیا کے سب سے بڑے ماہر تھے‘ یہ روحوں کو بھی بلا لیتے اور لوگوں کی شکل دیکھ کر کر ان کے آباؤ اجداد اور آنے والی نسلوں تک بتا دیتے تھے ، قرآن مجید کے حروف مقطعات کو ڈی کوڈ کیا، اور 14حروف سے متعلق کیا کہا تھا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

datetime 7  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر کالم نگار جاوید چودھری اپنے کالم ’’نومبر تک ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔۔ارطغرل ڈرامہ سیریز میں حضرت محی الدین ابن عربی کا کردار انتہائی مضبوط ہے‘ اسلام نے آج تک دو عظیم مفکرین پیدا کیے ہیں‘ مولانا روم اور ابن عربی‘ ہم جب تک ان دونوں کو نہ سمجھ لیں ہم اسلام کو مکمل طور پر انڈرسٹینڈ نہیں کر سکتے‘ مولانا روم کو

خوش قسمتی سے ترکوں نے ”اون“ کر لیا لہٰذا یہ پوری دنیا میں متعارف ہو گئے جب کہ ابن عربی فکری تعصب کا شکار ہو گئے لہٰذا یہ اتنے مشہور نہ ہو سکے جتنی عظمت اللہ تعالیٰ نے انہیں عنایت کی تھی۔یہ مخفی علوم کے دنیا کے سب سے بڑے ماہر تھے‘ یہ روحوں کو بھی بلا لیتے تھے اور لوگوں کی شکل دیکھ کر کر ان کے آباؤ اجداد اور آنے والی نسلوں تک کے بارے میں بتا دیتے تھے‘ یہ واحد اسلامی مفکر ہیں جنہوں نے قرآن مجید کے حروف مقطعات کو ڈی کوڈ کیا‘ ان کا فرمانا تھا یہ 14 حروف کرہ ارض پر اترنے والے تمام انسانوں کا ڈیٹا ہیں‘ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کا آغاز ا‘ ل‘م سے کیا لہٰذا یہ تینوں حرف (آوازیں) جس شخص کے نام میں اکٹھے ہو جاتے ہیں وہ دنیا میں کسی حیران کن چیز کی بنیاد رکھتا ہے‘ یہ فرماتے تھے قدرت کسی انسان کی آنکھ کا سائز نہیں بدلتی لہٰذا یہ کسی بھی بچے کی پیدائش کے بعد اس کی آنکھیں دیکھ کر بتا دیتے تھے یہ بچہ کون ہے اور یہ کہاں تک جائے گا‘ ابن عربی جیسا عظیم انسان اور ان کا عظیم روحانی ورثہ ہزار سال سے کتابوں میں مقفل تھا‘

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…