’’خصوصاً وینٹی لیٹرز کا نام لیا کریں تو کم ازکم آئینہ ضرور دیکھ لیا کریں‘‘22 کروڑ عوام کیلئے آپ کتنے وینٹیلیٹرز چھوڑ کر گئے، شہبازگل کی گزشتہ حکومت پر تنقید 

2  جون‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے گزشتہ حکومت کی کاکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ بد انتظامی، اقربا پروری کی جو داستانیں آپ رقم کرکے گئے کفارہ قوم ادا کر رہی ہے، 22 کروڑ لوگوں کے لیے کتنے وینٹیلیٹرز آپ چھوڑ کر گئے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ

پمز کو 24 وینٹیلیٹرز اور 30 ڈیجیٹل اسکرینیں فراہم کی جا چکی ہیں، اداروں کی بربادی، کرپشن کا ذکر ہوگا، شریفوں اورحواریوں کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا، ہم آپ کو بھی بھولنے نہیں دیں گے یہ تو ہوگا، اب برداشت کریں۔شہبازگل نے کہا کہ آپ کو باقی ساری معلومات ہوں گی سوائے اس کے کہ 22 کروڑ لوگوں کے لیے کتنے وینٹیلیٹرز آپ چھوڑ کر گئے، جب صحت تعلیم خصوصاً وینٹیلیٹرز کا نام لیا کریں تو کم ازکم آئینہ ضرور دیکھ لیا کریں۔انہوں نے مریم اورنگزیب سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایک ادارہ جو آپ کے آقائوں نے 3 باریوں میں ٹھیک کیا ہو؟ اْن کا مریم اورنگزیب کے بیان کے رد عمل میں کہنا تھا کہ صحت کے نظام پر بات کرنے سے پہلے ضرور بتایا کریں نوازشریف کو باہر سے علاج کروانا پڑ رہا ہے۔شہبازگل نے کہا کہ آپ کی لوٹ مار بڑا ثبوت کہ نوازشریف کو پلیٹ لیٹس کی تعداد بیرون ملک سے پوری کروانا پڑرہی ہے، آپ کو یہ طعنہ روز سننے کو ملے گا، حوصلہ رکھیں۔شہبازگل کا مریم اورنگزیب پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللّٰہ کی شان ہے کہ مریم اورنگزیب اب مینجمنٹ پر بھی گفتگو فرمائیں گی، فرما رہی ہیں کہ کم دبائو سے زیادہ دبائو والے ہسپتالوں میں منتقل کرنا غلط پالیسی ہے، مریم اورنگزیب کی لاجک سن کر ان کی بات پر یقین آجاتا ہے کہ نوازشریف ایک نشہ ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…