جون کے وسط تک کورونا کیسز کتنےلاکھ سے تجاوز کر جانے کا امکان ،خدشے نے عوام میں تشویش کی لہر دوڑا دی

1  جون‬‮  2020

لاہور (این این آئی) اعلیٰ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جون کے وسط تک کورونا کیسز ایک لاکھ سے تجاوز کر جانے کا امکان ہے۔حکومتی اندازے کے مطابق جون کے وسط تک خطرناک وائرس 2500 مزید جانیں نگل سکتا ہے، فی الوقت ایس او پیز پر عملدرآمد کے علاوہ حکومت کے پاس اور کوئی آپشن موجود نہیں۔دوسری جانب لاہور میں سمارٹ سیمپلنگ محکمہ صحت کی

سمری وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کر دی گئی، جس میں لاہور میں سمارٹ سیمپلنگ کے نتائج اور سفارشات پیش کی گئیں۔ سیکرٹری سپشلائزڈ اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے سمری اور سفارشات بھجوائی گئیں۔لاہور میں سمارٹ سیمپلنگ کے دوران کئے جانے والے ٹیسٹوں میں 6 فیصد کا رزلٹ پازیٹو رہا، لاہور کے 6 ٹاونز میں پازیٹو ٹیسٹ کی شرح 14 اعشاریہ 7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ذرائع کے مطابق سمارٹ سیمپلنگ کے نتیجے میں لاہور میں کرونا کے 6 لاکھ 70 ہزار 800 کیسز کا اندازہ لگایا گیا ہے، ان کیسز میں علامات نہیں پائیں گئیں لیکن یہ انفیکشن اور لوکل ٹرانسمیشن کا ذریعہ بنے، سمارٹ سیمپلنگ مختلف ہاٹ سپاٹس، ورک سٹیشنز اور رہائشی علاقوں سے کی گئی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…