راولپنڈی (آن لائن)سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدرشاہد خاقان عباسی نے بھی چینی کمیشن رپورٹ کو مسترد کردیا ہے اورتمام تر ذمہ داری وزیر اعظم عمران خان پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 200 ارب کا ڈاکہ ڈال کر بھی حکومت کے لوگ خود کومعصوم طاہر کر رہے ہیںموجودہ صورتحال میں نیب نے کیا کرنا ہے بلکہ اب تو حکومت پر جھاڑو پھرتا نظر آرہا ہے ان خیالات کا اظہار
انہوں نے گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ معصوم عمران خان اورپھر عثمان بزدارہیں یہ حکومت ہی معصوموں کی ہے لیکن چینی کے معاملے پر جھاڑو حکومت پر پھرتا نظر آرہا ہے انہوں نے کہا کہ چینی پر سبسڈی میں نے بھی دی تھی پرچہ دینا ہے تو مجھ پر اور عمران پر درج کیا جائے عمران خان اور ان کی کابینہ کے لوگ جب تک کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوں گے رپورٹ مکمل نہیں ہو گی انہوں نے کہاکہ کمیشن بننے کے بعد بھی چینی کی قیمت 20 فی صد بڑھی ہے انہوں نے کورونا کے معاملے پر حکومت کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت شوگر مافیا کو تحفظ دے رہی ہے قوم کو بتایا جائے چینی ایکسپورٹ کا فیصلہ کیوں ہوا سبسڈی کیوں دی گئی مانیٹرنگ کیوں نہیں کی گئی چینی کی موجودہ قیمت 90 روپے کلو ہو چکی ہے جو میں نے ابھی خریدی اس ڈاکے کے ذمہ دار عمران خان، اسد عمر اور وزیر اعلی پنجاب ہیں جب تک کمیشن کے سامنے عمران خان ،اسد عمراور عثمان بزدار پیش نہیں ہوں گے رپورٹ مکمل نہیں ہو گی چینی ایکسپورٹ سے پہلے چینی کی قیمت 55 روپے 47 پیسے تھی اس وقت چینی کی قیمت 60 فی صد بڑھ گئی ہے اسکا جواب عمران خان دیں کمیشن بننے کے بعد بھی 20 فی صد اضافہ ہوا حکومت کمیشن بننے کے بعد بھی نہیں ڈری کیا حکومت نے چینی کی قیمت کم کرنے کے لئے کوئی فیصلہ لیا حکومت آج بھی شوگر مافیا کو تحفظ دے رہی ہے شوگر مافیا عمران خان کی کیبنٹ میں بیٹھا ہے ایکسپورٹ کا فیصلہ کیوں ہوا سبسڈی کیوں دی گئی مانٹرینگ کیوں نہیں کی گئی جواب کون دے گاچینی کمیشن رپورٹ میں اصل ملزمان کو چھپایا گیا ہے ۔