منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

“ترس آتا ہے ان لوگوں پرجواب بھی انکو لیڈرمانتے ہیں ” نواز شریف کی تصویر پر حکومتی رہنماؤں کا ردعمل‎

datetime 30  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کی لندن ہوٹل میں چائے پینے کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اکثر و بیشتر لندن میں مختلف جگہوں کی تصاویر سوشل میڈیا کی زیب بنتی رہتی ہیں ،ا سی حوالے سے نواز شریف کی ایک اورچائے پینے کی تصویر سوشل میڈیا وائرل ہو گئی ہے جس پر وزیراعظم کے

معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ” ‏انہوں نے قوم کو بے وقوف سمجھ رکھا ہے۔آپ جھوٹ بول کر لندن گئے۔جس جماعت کا میعار یہ ہو کہ تین دفعہ وزیراعظم بننے والے شخص میں اتنی اخلاقی قوت نہ ہو کہ وہ سچ بولے۔اور جھوٹ بول کر ملک سے بھاگ جائے۔ ترس آتا ہے ان لوگوں پر جو اب بھی اس جھوٹ کو سنتے ہیں اور انکو لیڈر مانتے ہیں۔افسوسناک”۔ جبکہ وفاقی وزیر فواد چودھری نے تصویر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’’ہمارے نظام انصاف، قانون، انتظامیہ اور عدالتی نظام کا منہ چڑاتی یہ تصویریں بتاتی ہیں کہ آخر عوام احتساب کے نظام پر کتنا اعتماد کر سکتے ہیں ؟‘‘۔ واضح رہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف عدالت سے طبی بنیادوں پر ضمانت حاصل کرنے کے بعد اس وقت لندن میں علاج کی غرض سے مقیم ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…