اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے طیارہ حادثہ کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہامجھے بتایاگیاکہ پائلٹ کی غلطی ہے میں نے کہاجب تک تحقیق نہ کرلوں رائے دینے سے گریزکرونگا،معالے کے دوپہلوہیں،پائلٹ نے توبہت فاش غلطیاں کیں،میراایک بہت ہی سینئر ذمہ دارآدمی ہے ،72گھنٹے مسلسل مشقت کرکے حقائق جمع کئے ،پہلی بات تویہ کہ جب وہ کراچی شہرکے قریب پہنچا10ہزارفٹ کی بلندی پرتھا3ہزارپرہوناچاہئے تھا،لینڈکرنا ہوتو ایک ہزارپرہوناچاہئے
،لینڈنگ گیئرجب دس ہزارفٹ کی بلندی پرکھولنے کی کوشش کی تو وہ ہونہیں سکتا،اب جہازکانقصان توہوناہی تھا،قیمتیں جانیں تو بچالی جاتیں،ایس اوپیزنافذہونے چاہئیں،حادثے کی پوری انکوائری ہونی چاہئے ۔ایف بی آرکے 70،80فیصدلوگ رشوت خور،عمران خان کیسے چلالینگے ،اڑھائی سے تین سوارب سالانہ سرکاری ادارے کھاجاتے ہیں،55ارب ہم پنجاب میں گندم خریدنے کاسوددیتے ہیں،باقی صوبوں میں اس کے علاوہ،ایسے کیسے کام چلے گا،اس کیلئے جرات مندانہ اقدامات کرناہونگے ۔