منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

پی ٹی آئی نے ن لیگ میں گروپ بنا لیا، ہدف بھی سامنے آگیا

datetime 30  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تجزیہ کارہارون الرشید نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے ن لیگ میں گروپ بنالیا جس کا ہدف یہ ہے کہ چودھری برادران پر انحصار نہ رہے ، پنجاب میں چار وزرا سے معذرت اور چار کے محکمے بدل دیئے جائیں گے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں تجزیہ کارہارون الرشید نے کہاہے کہ جن لوگوں پر جہانگیرترین کا اثرہے انہیں ٹٹولا جارہا ہے کئی جگہوں سے فون آتے ہیں کہ وہ کس کے ساتھ ہیں

وہ یہی کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔ ویسے اکھاڑ پچھاڑ بہت ہونے والی ہے ۔پنجاب کابینہ میں بھی تبدیلیاں ہونگی چار وزرا کے بارے میں خیال ہے کہ ان سے تو معذرت کرلی جائے گی ان میں وہ بھی ہیں جن کا جہانگیرترین سے کوئی تعلق ہے ۔ چارکے محکمے بدل دیئے جائیں گے ۔ یہ کہاجارہاہے کہ وزارت صحت کو دو حصوں میں بانٹ دیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان سے عجیب وغریب قصے سننے میں آرہے ہیں وزیراعظم کے علم میں ہے یا نہیں البتہ ٹھیکیدار کہہ رہے ہیں کہ وہ پیسے دے رہے ہیں۔وزیراعلی کو معلوم ہونا چاہئے کہ ان کا نام استعمال ہورہاہے ۔اگر ڈی جی خان میں یہی کچھ ہوا تو یہ عمران خان کیلئے دوسرا بی آرٹی بنے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…