بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

کیا آپ عائشہ عمر سے شادی کررہے ہیں؟ صحافی کے سوال پرشیخ رشید کا حیرت انگیز ردعمل

datetime 30  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے صحافی نے سوال پوچھا کہ سنا ہے آپ عائشہ عمر سے شادی کر رہے ہیں ۔ جس کے جواب میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وہ کون ہیں جس پر انہیں بتایا گیا کہ وہ ایک اداکارہ و ماڈل ہیں، جس کے بعد شیخ رشید نے مسکرادیئے ۔ قبل ازیں اکستانی خوبرو اداکارہ عائشہ عمر سے ایک پروگرام سے سوال پوچھا گیا کہ اگر

کسی وجہ سے دنیا میں چوہدری شجاعت، شیخ رشید، رانا ثنا اللہ اور قائم علی شاہ کے علاوہ تمام مرد ختم ہوجائیں تو وہ ان میں سے کس شخصیت کو اپنا جیون ساتھی بنائیںگی ؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے سب کو دیکھا ہوا نہیں ہے میں گوگل کر لوں اس کے بعد ہی کچھ کہہ سکتی ہوں ، گوگل کرنےکرنے کے بعد عائشہ عمر نے جواب دیا کہ میں شیخ رشید سے شادی کرلوں گی کیونکہ ان کی حس مزاح اچھی ہے اور وہ مزاحیہ شخصیت کے مالک ہیں۔معروف اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ابھی انہیں شادی کی طلب نہیں ہوئی ہے اور جب انہیں ضرورت ہوگی تو وہ ضرور شادی کریں گی۔ایک انٹرویو میں عائشہ عمر نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہ صرف ہمارے سماج کی سوچ ہے کہ شادی زندگی کو سنوارتی ہے تاہم درحقیقت شادی تو زندگی ختم کردیتی ہے۔عائشہ عمر نے کہا کہ انہیں شادی کی تقریبات میں جانے سے کوئی مسئلہ نہیں، جب بھی کوئی انہیں دعوت دے گا وہ ضرور جائیں گی اور جب انہیں ضرورت ہوگی تووہ بھی شادی کریں گی اور سب کو بلائیں گی لیکن اس وقت انہیں اس کی طلب نہیں۔اداکارہ نے اسی معاملے پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پتہ کہ ان کی شادی کب ہوگی اور اس حوالے سے خدا ہی بہتر جانتے ہیں لیکن فی الحال ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔اداکارہ کے مطابق لوگ دراصل اس لیے شادی کرتے ہیں کیوں کہ انہیں بچے چاہیے ہوتے ہیں اور انہیں خاندان کو آگے بڑھانا ہوتا ہے لیکن چوں کہ ابھی وہ خود بچی ہیں تو ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…