اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار سمیت جن جن کے نام شوگر کمیشن رپورٹ میں سامنے آئے ہیں سب کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین سے دوستی تعلق اپنی جگہ لیکن اگر جہانگیر ترین نے غلط کیا ہے تو ان سے حساب لینا چاہیے،کمیشن کو سب کا احتساب کرنا چاہیے۔