پیر‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2026 

آنے والے دنوں میں پاکستان بھر میں کورونا کیسز کس حد تک بڑھ سکتے ہیں؟قوم کوخبردار کردیا گیا

datetime 30  مئی‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے آئندہ دنوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کی چھٹیوں میں لوگوں نے احتیاط کا دامن چھوڑ دیا ،10 سے 12 روز میں ہسپتالوں میں مریضوں کی گنجائش ختم ہوسکتی ہے۔ ایک انٹرویومیں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عید کی چھٹیوں میں لوگوں نے احتیاط کا دامن چھوڑ دیا جس وجہ سے کورونا کیسز کی تعداد آنے والے دنوں میں خطرناک حدتک بڑھ سکتی ہے۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ 10 سے 12 روز میں ہسپتالوں میں مریضوں کی گنجائش ختم ہوسکتی ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صورتحال بہت لمحہ فکریہ ہے، مریضوں اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے، ہلاکتیں بتارہی ہیں کہ صورتحال کتنی خطرناک ہے، لوگوں کی ترجیح نجی ہسپتال ہے تاہم وہاں بھی گنجائش ختم ہوچکی ہے مگر سرکاری ہسپتال میں کچھ گنجائش ہے اور وزیراعلیٰ گنجائش مزید بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ نیپا کراچی میں 200 بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال بنارہے ہیں، کراچی یونیورسٹی کے پاس بھی جگہ دیکھی ہے جہاں 50 بستر لگائیں گے اس کے علاوہ لیاری اور جنرل ہسپتال میں بھی بستروں کی تعداد بڑھارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جس طرح سے نمبرز بڑھ رہے ہیں صورتحال خطرناک ہے اور مزید آنے والے دنوں میں ہوسکتی ہے، جس طرح پچھلے 10 روز میں کیسز آئے سب کے سامنے ہیں، آج سے 10 روز پہلے 16 سے 17 افراد وینٹی لیٹرز پر تھے جو اب 40 سے 50 ہوگئے ہیں، آئی سی یو میں بھی مریضوں کی تعداد 40 سے 80 تک جا پہنچی ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ملک بھرمیں 14روزکاسخت لاک ڈاؤ ن ہوجائے تو کافی حد تک قابو پاسکتے ہیں لیکن لگتا نہیں کہ وفاقی حکومت سخت لاک ڈاؤن کی طرف جائیگی البتہ این سی سی اجلاس میں تمام حقائق وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔



کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…