کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی طیارہ حادثے میں اپنے خاندان کو کھونے والے شہری نے سندھ حکومت پر ناکام ہونے کا الزام عائد کر دیا ۔ لاہور کے رہائشی عارف اقبال نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے اثرو رسوخ کی بنا پر بیوی اور بڑی بیٹی کی لاش ملی مگر چھوٹی بیٹی
اور ڈیڈباڈیز تاحال نہیں ملیں ۔ عارف اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ حکومت نے معلومات کیلئے کوئی مرکزی نظام قائم نہیں کیا، اس طرح کی سنگین غفلت سندھ حکومت نے کی ہے جس کے باعث طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کی لاشوں کیلئے تاحال پریشان ہیں ۔