منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

یورپی ممالک میں کورونا کے علاج کے لئے ملیریا کی دوا کو استعمال کرنے سے روک دیا گیا،انتہائی دھماکہ خیز انکشاف

datetime 28  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن) یورپی ممالک میں کورونا کے علاج کے لئے ملیریا کی دوا کو استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے عرب خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ یورپی ممالک کی حکومتوں نے محتاط رہتے ہوئے تمام ممالک میں کورونا کے علاج کے لئے ملیریا کی دوا ہائیڈراکسی کلوروکوئن کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔

اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت اور یورپی ممالک کی جانب سے ہائیڈراکسی کلوروکوئن کے استعمال کو روکنے سے کورونا کے علاج کی امیدوں کو دھچکا لگا ہے۔اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے بھی ملیریا کی دوا کے استعمال کر روکنے کی ہدایت کی تھی۔ یاد رہے کہ پوری دنیا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انکشاف کے بعد ملیریا کی دوا کو کورونا کے علاج کے لئے استعمال کیا جانا شروع کر دیا گیا تھا۔اس کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے کورونا کے مریضوں پر ہائیڈراکسی کلوروکوئن کے استعمال کی اجازت دی تھی اور انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ وہ خود بھی کورونا سے بچنے کے لیے یہ دوا استعمال کررہے ہیں۔تا ہم بعد میں امریکی صدر نے بھی اس بات کا اعلان کیا تھا کہ انہوں نے بھی اس دوا کا استعمال کرنا بند کر دیا ہے۔ ان کے بعد عالمی ادارہ صحت اور اب یورپی ممالک میں بھی کورونا کے علاج کے لئے ملیریا کی دوا کو استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ کوروناو ائرس اس وقت پوری دنیا میں پھیل چکا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ابھی تک دنیا بھر میں کورونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 58 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 57 ہزار افراد کورونا کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…