منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

پبلک ٹرانسپورٹ سمیت ڈبل سواری بند ہے، لوگ اپنی ملازمتوں پرکیسے جائیں؟ بلاول اور آصف زرداری غائب ہیں ، انتہائی دھماکہ خیز اعلان کر دیا گیا

datetime 28  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے لاک ڈاون میں اضافہ کیا تو ہم فیصلے کی مخالفت میں کراچی کے عوام سے سڑکوں پر آنے کا مطالبہ کرینگے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ صوبے میں عوام کو سفری سہولیات میسر نہیں ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ سمیت ڈبل سواری بند ہے، لوگ اپنی ملازمتوں پرکیسے جائیں؟ ،

عوام پریشان ہیں، بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری غائب ہیں۔خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت نے 12 سال میں 10 بسیں بنائیں اور اب انہیں بھی بند کردیا ہے، پی ٹی آئی رہنما نے سندھ حکومت سے صوبے میں آن لائن ٹیکسی سروسز کی فوری بحال کا بھی مطالبہ کیا۔خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ کے وزرا روز ٹی وی پر آتے ہیں مگر عوام کے حق کی بات نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کی نالائقیوں کی وجہ سے روزانہ لاکھوں لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں، یہ لوگ کراچی کوبند کرنا چاہتے ہیں، یہ کراچی کونچوڑنا چاہتے ہیں ۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ اس دن کا انتظار کریں جب پورا کراچی وزیراعلی ہاوس کیباہر کھڑا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پرائز کنٹرول کمیٹیوں کوسندھ میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں موت آتی ہے، جبکہ مرتضی وہاب روزانہ وفاق کیخلاف پریس کانفرنس کرتے ہیں ۔خرم شیر زمان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کیٹیگری سی کا ہے جو بہت کمزور ہے، پیپلزپارٹی صوبے میں مزید لاک ڈاون کی طرف گئی توہم آپ کیخلاف کھڑے ہونگے، پی پی کراچی کوتباہ کرکے وفاق کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں سو سے ڈیڑھ سو غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ ہیں، شہریوں کو پینے کا پانی ٹینکروں سے ملتا ہے، آخر کراچی کا پانی گیا کہاں؟ان کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ کی وجہ سے سندھ میں کورونا پھیلا، آج سندھ کے عوام بولتے ہیں کوئی ایسا طریقہ نکالیں کہ ان سے جان چھڑائیں، ہم انہیں کہتے ہیں کہ اس معاملے میں ہم ضرورکوئی راستہ نکالیں گے ۔

موضوعات:



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…