منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

نوازشریف کے فیصلے نے بھارتی غرور اور تکبر بلوچستان کے تاریخی مقام چاغی پر جلا کر خاک کردیا ، یوم تکبیر پر شہباز شریف نے اہم پیغام جاری کر دیا

datetime 27  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ 28 مئی 1998 وہ تاریخی دن ہے جب پاکستان نے بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کا جواب 6 ایٹمی دھماکے کرکے دیاتھا۔اس طرح پاکستان دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بن گیا۔ یوم تکبیر پر ارکان پارلیمان، پارٹی کارکنان اور نوجوانوں کے نام پیغام میں شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے جوہری عمل کا آغاز ذوالفقارعلی بھٹو نے شروع کیاتھا جبکہ اس صلاحیت کے عملی اظہار کا دلیرانہ فیصلہ قائد محمد نوازشریف نے عالمی دبا کو رد کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم بھٹو سے لے کر وزیراعظم محمد نوازشریف تک اس اس پروگرام کو خون جگر دینے والے تمام اکابرین قوم، ماہرین، سائندان، قابل قدر شخصیات اور افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ یہ وہ محبان وطن ہیں جنہوں نے مادروطن کے سر کی چادر کو کسی بھی لالچ، دبائویا ذاتی مفاد پر ہمیشہ مقدم رکھایہ سب ہمارا فخر ہیں۔آج نوجوان نسل کو اس دن کی اہمیت سے خاص طور پر آگاہی کی ضرورت ہے کہ یوم تکبیر دراصل ہماری آنے والی نسلوں کی آزادی، خودمختاری اور مستقبل محفوظ بنانے کا ایک بڑا اہم دن ہے۔ نوجوانوں کو خود کو ان چیلنجرز کے مقابلے کے لئے تیار کرنا ہوگا جن کا ملک و قوم کو اس وقت سامنا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے انہیں غیر معمولی سنجیدگی، حصول علم اور سوچ کی پختگی پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ اللہ رب العزت کا لطف و کرم ہے کہ ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کا سہرا بھی پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سر ہے۔وزیراعظم محمد نوازشریف کے فیصلے نے بھارتی غرور اور تکبر بلوچستان کے تاریخی مقام چاغی پر جلا کر خاک کردیا تھا۔ اللہ تعالی پر کامل ایمان، لاالہ اللہ کے ورد کے ساتھ جب سیاہ پہاڑ دھنکی ہوئی سفید روئی میں تبدیل ہوئے تو نعرہ تکبیر اللہ اکبر نے دھرتی ہلا دی ۔ قائد محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستانیوں کا یہ اعلان تھا کہ ہم صرف اللہ تعالی کو عظیم اور برتر ہستی مانتے ہیںاور اس ذات پاک کے سوا کسی کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔ پاکستان نے آزاد قوم ہونے کا اعلان کیا اور ڈالروں کو ٹھوکر پر رکھا۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی عزت وقار، دفاع وسلامتی اور مفاد کے لئے پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہو گی۔ ہماری اگلی منزل ناقابل تسخیر معیشت ہے جس کے بغیر کوئی قوم اپنا مکمل دفاع نہیں کر سکتی-میں پوری قوم سمیت آپ سب کو یوم تکبیر کی مبارک دیتے ہوئے یہ گزارش کروں گا کہ کورونا کی مہلک وبا کے پیش نظر اپنے گھروں میں رہتے ہوئے یوم تکبیر منائیں۔نعرہ تکبیر اللہ اکبر بلند کریںپاکستان کی سلامتی، تحفظ، خوشحالی وترقی اور وباوں سے نجات کی خصوصی دعائیں کریںنوافل ادا کریں۔

موضوعات:



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…