پیر‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2026 

بیرون ممالک مقیم تربیت یافتہ اورتجارت پیشہ پاکستانیز پاکستان آکر کام کریں،آنے والی نسل کو مضبوط بنانے کیلئے حکومت کو بھی بہترین مشورہ دے دیا گیا

datetime 27  مئی‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نامزد صدر اور ایف پی سی سی آئی میں یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے چیئرمین افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مقامی اور بیرونی سرمایہ کاری کو جھٹکا لگاہے لیکن جلد ہی اس آفت سے چھٹکارہ پانے کے بعد حالات بہتر ہونگے،کورونا سے زرعی سیکٹر کو بھی متاثر کیا ہے، حکومت ملک میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون دے اورملک میں ٹیکنالوجی ٹرانسفر کرنے پر توجہ دی جائے،

ملک میں پھیلنے والی بیروزگاری کو دور کرنے کیلئے نئے روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں اور اس کیلئے ضروری ہے کہ زرعی اور صنعتی سیکٹر کو بھرپور مواقع اور مراعات دی جائیں۔افتخار علی ملک نے کہا کہ اس وقت اشدضرورت اس بات کی ہے کہ” میڈ ان پاکستان” مصنوعات کو فروغ دیا جائے اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کو مستحکم کرنے پر توجہ دی جائے،جب تک مینوفیکچرنگ کے شعبہ جات اوربرآمدی سیکٹرز کو مضبوط نہیں کیا جائے گا اس وقت تک بہترمعاشی شرح نمو حاصل نہیں ہوسکے گی۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستاان کو برآمدی نمو کی حکمت عملی کی ضروریت ہے یہاں تک امریکا بھی برآمدات کے بغیر نہیں چل سکتا،بنگلہ دیش، تھائی لینڈ اور ملائشیا بھی اپنی برآمدات کے ذریعہ ترقی کررہے ہیں اس لئے پاکستان کو بھی برآمدات بڑھانے کیلئے ابھی سے جدوجہد کرنی پڑے گی۔چیئرمین یو بی جی افتخار علی ملک نے کہا کہ پاکستانی تاجر انٹرنیشنل معیار کے تحت مقامی برانڈز کو فروغ دیں تاکہ کورونا وباء کے تناظر میں عالمی منڈیوں میں جگہ بنائی جاسکے،پاکستانی تاجر،کارپوریٹ سیکٹر اور خصوصاً نوجوان بزنس مینبرانڈز کے فروغ پر توجہ دیں،ہمارے نوجوان ہی ملک کا مستقبل اور سرمایہ ہیں اس لئے ذہین نوجوان بزنس مینوں کو آگے آکر ملک بھر کی کاروباری برادری کی قیادت سنبھالنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک کام کرنے والے تربیت یافتہ اورکاروبار کرنے والے پاکستانیز اپنے آپ کو اور اپنے بچوں کو پاکستان لائیں کیونکہ پڑے لکھے بچے ہونگے تووہ کارپوریٹ سیکٹر فئملی سسٹم کی شیپ میں اپنے یونٹ قائم کرسکیں گے ،ایگرو بیس انڈسٹری اور حلال میٹ میں کام کریں،حکومت بھی بیرون ممالک پاکستانیوں کیلئے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اور دیگر شعبوں میں کام کرنے کیلئے اسپیشل پیکج اور ایمنسٹی دے تاکہ ہماری آنے والی نسل مضبوط بن سکے۔



کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…