عارف والا(آن لائن ) لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جاںبحق تفصیلات کے مطابق محلہ شاداب کالونی کی رہائشی نازیہ بی بی نے پرائیویٹ احمد شاہ ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر شبنم ملک سے ڈلیوری کیلئے آئی اور لیڈی ڈاکٹرکی مبینہ غفلت سے دوران آپریشن بڑی آنت کٹ گئی جس کو فوری طورپر سرکاری ہسپتال لایا گیاجہاں پروہ زیرعلاج رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہارگئی ورثاء نے اعلیٰ حکام سے فی الفورنوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔