منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

شوگر رپورٹ سے متعلق نئے انکشافات منظر عام پر آ گئے، حیرت انگیز انکشاف کر دیا گیا

datetime 27  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب و امور داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شوگر رپورٹ سے متعلق نئے انکشافات منظر عام پر آئے ہیں،خود کو لائق اعظم تصور کر نے والے شاہد خاقان عباسی نے 20 ارب روپے کی سبسڈی دی، گزشتہ پانچ سالوں میں 29 ارب روپے اور ہمارے دور میں پنجاب میں 2.4 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی،مارچ 2017 میں 4 لاکھ ٹن برآمد کی اجازت دی،

یہ کرمنل ایکٹ ہے، ہماری وفاقی حکومت نے چینی پر کوئی سبسڈی نہیں دی، سارا بوجھ ہماری حکومت پر ڈالنا بہت آسان ہے،ہمارے کچھ دوستوں نے شاید رپورٹ صحیح سے نہیں پڑھی، رپورٹ انگریزی میں ہے اس لیے اپوزیشن کو سمجھ نہیں آئی۔ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے خود کو لائق اعظم تصور کر رکھا ہے، وہ ای سی سی کی سربراہی کرتے رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی نے 20 ارب روپے کی سبسڈی دی۔انہوں نے کہا کہ میں شوگر رپورٹ سے متعلق نئی باتیں لے کر آیا ہوں، چینی کی قیمتوں میں اتار چڑھاو? سے منافع سرمایہ کار کماتا ہے جبکہ قیمتوں میں ردو بدل کا نقصان عام آدمی اٹھاتا ہے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں 29 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی، ہمارے دور میں پنجاب میں 2.4 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں 26 ارب روپے سے زیادہ کی سبسڈی دی گئی، وزیر ا عظم نے چینی کی قیمتوں میں اتارچڑھاو? پر کمیشن بنایا۔شہزاد اکبر نے کہا کہ مارچ 2017 میں 4 لاکھ ٹن برآمد کی اجازت دی،یہ کرمنل ایکٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی کمیشن کی جو رپورٹ آئی وہ کابینہ میں پیش ہوئی، کابینہ نے فیصلہ کیا کہ اس رپورٹ کو پبلک کیا جائے، کمیشن کی رپورٹ جیسے موصول ہو ئی پبلک کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کچھ دوستوں نے شاید رپورٹ صحیح سے نہیں پڑھی، رپورٹ انگریزی میں ہے اور شاید بڑی ہے اس لیے اپوزیشن کو سمجھ نہیں آئی۔شہزاد اکبر نے بتایا کہ رپورٹ میں آڈٹ کے معاملات کو دیکھا گیا ہے، رپورٹ میں ایک حصہ ہے جو بہت اہم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…