منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی طیارہ حادثہ، میرے بھائی کے کپڑے سلامت تھے، وہ کرنٹ سے جاں بحق ہوا،راولپنڈی میتیں پہنچنے پر بھائی کا انکشاف

datetime 25  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک) افسوسناک طیارہ حادثہ میں لاشوں کی شناخت کا عمل اب بھی جاری ہے، جیسے جیسے میتوں کی شناخت ہوتی جا رہی ہے انہیں لواحقین کے حوالے کیا جا رہا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے تین دوستوں کی میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئی ہیں،

ان میں دو کزنز اور ایک دوست تھا۔ رپورٹ کے مطابق راجہ آصف اور سید دانش آپس میں کزن تھے اور جاں بحق ہونے والے دونوں کے دوست ملک ذیشان بھی تھے۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تینوں کی میتیں حلقے کے ایم این اے عامر کیانی اور خرم نواز نے وصول کیں۔ دونوں کزنز کی میتیں راولپنڈی بھجوا دی گئی ہیں جبکہ ملک ذیشان کی میت ان کے آبائی علاقے پنڈی گھیب روانہ کر دی گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے دونوں کزنز کے بھائی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طیارے کے بجلی کی تاروں پرگرنے سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ میرے بھائی کے کپڑے ٹھیک تھے وہ کرنٹ سے جاں بحق ہوا، جلا نہیں تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…