پی آئی اے طیارہ حادثہ، تحقیقاتی کمیٹی پر سوالات اٹھا دیے گئے، غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ

23  مئی‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)پی آئی اے طیارہ حادثہ،پیپلز پارٹی نے تحقیقاتی کمیٹی پر سوالات اٹھاتے ہوئے غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ا یک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ افسوسناک واقعے کی تحقیقات کے لئے سول ایوی ایشن حکام پر مشتمل کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں۔

نفیسہ شاہ نے کہاکہ کسی بھی حادثے کی ذمہ داری سب سے پہلے سول ایوی ایشن پر عائد ہوتی ہے، سول ایوی ایشن حکام خود اس معاملے کی تحقیقات کیسے کریں گے؟۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ تحقیقات کے لئے غیرجانبدار کمیٹی قائم کر کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں، ساوتھ کوریا کی مثال دینے والے کیا خود اس دلخراش واقعے کے بعد مستعفی ہوں رہے ہیں؟۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ دلخراش واقعے کے بعد کیا وفاقی وزیر، پی آئی اے کے سی ای او سمیت دیگر حکام مستعفی ہوں گے؟۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ پالپا، پیپلز یونٹی، سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجنیئر سمیت سینیئر آفیسرز ایسوسیشن تنظیمیں ایئرلائن کی بہتری کے لئے آواز بلند کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی آئی اے میں مارشل لا کے ذریعے قومی ایئرلائن کے حق میں آواز اٹھانے والی ان تنظیموں کی آواز کو دبا دیا گیا ہے، پی آئی اے عملے کی حوصلہ افزائی کی بجائے حوصلہ شکنی کا عمل قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں ایئر بلو، بوجھا اور حویلیاں حادثے کی رپورٹ بھی تاحال پبلک نہیں ہوئیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…