حویلیاں طیارہ حادثے میں لاشوں کی شناخت کرنیوالی فرانزک ماہرین کی ٹیم کو کراچی بھیجنے کا فیصلہ،نام بھی سامنے آگئے

23  مئی‬‮  2020

کراچی( آن لائن ) حویلیاں طیارہ حادثے میں لاشوں کی شناخت کرنیوالی فرانزک ماہرین کی ٹیم کو کراچی بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، فرانزک ماہرین لاشوں کے اعضا کے زریعے شناخت میں مدد فراہم کریں گے جبکہ دانتوں سے بھی شناخت کی جاسکے گی۔تفصیلات کے مطابق کراچی طیارہ حادثے میں لاشوں کی شناخت کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے فرانزک ماہرین کی ٹیم کو کراچی بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ۔

ٹیم میں ڈاکٹر عروج ، ڈاکٹرہمایوں تیمور، ڈاکٹر منیر احمد، ڈاکٹر خرم شہزاد شامل ہیں۔وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور کہا ٹیم میں ایسے ماہرین موجود ہیں جنھوں نے حویلیاں طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کی تھی، ٹیم لاشوں کی شناخت کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کرے گی جبکہ فرانزک ماہرین لاشوں کے اعضا کے زریعے شناخت میں مدد فراہم کریں گے اور دانتوں سے بھی شناخت کی جاسکے گی۔پروفیسرجاوید اکرم نے کہا کہ یو ایچ ایس کے فرانزک ماہرین کی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی ہدایت پر کیا گیا، اس سانحہ پر ساری قوم افسردہ ہے، اللہ تعالی لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ان کا کہنا تھا کہ پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ ٹیم پی آئی اے کے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی جا رہی ہے، اس حوالے سے این ڈی ایم اے کی جانب سے رابطہ کیا گیا ہے، ،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائینسز فرنزک ٹیسٹنگ کی صلاحیت رکھنے والی ایشیا کی واحد یونیورسٹی ہیدوسری جانب نادرا کی ٹیکنیکل ٹیم جاں بحق افرادکی شناخت کیلئے کراچی پہنچ گئی، نادراٹیم مسافروں کی انگوٹھوں کے ذریعے یشناخت کریگی، جاں بحق افرادمیں زیادہ ترافرادجھلس چکے ہیں جوناقابل شناخت ہیں، نادراٹیم نے انگوٹھے کے ذریعے3میں سے2 میتوں کی شناخت کرلی ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی میتیں جناح اسپتال میں رکھی گئی ہیں، ضرورت پیش آئی تومیتوں کومتبادل میت خانوں میں منتقل کیاجائیگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…