اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کورانا فنڈ سے سود کی ادائیگی کے فیصلے کی مخالفت کر دی ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کورونا فنڈ سے قرضوں کے سود کی ادائیگی انتہائی غیر زمہ دارانہ اقدام ہوگا، حکومت کے پاس نا کوئی پالیسی ہے نا کوئی وژن۔ شیری رحمان نے کہاکہ کیا ملک سے کورانا ختم ہو گیا ہے ،کیا آپ کو
کورونا سے لڑنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کرنے، کورونا فنڈ سے اربوں روپے سود کی ادائیگی کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔شیری رحمان نے کہاکہ کورونا فنڈ کسی فرد یا جماعت کا نہیں، کورونا فنڈ سے صوبوں کی مالی مدد کرنے کے بجائے سود ادا کیا جا رہا۔ شیری رحمان نے کہاکہ کیا کورانا فنڈ کی منتقلی متعلق صوبوں کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔