منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

کرونا وبا کے باعث دنیا تیزی سے عالمی معاشی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے، ہمیں نئے ممکنہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنی تیاری مکمل کرنا ہو گی ،شاہ محمو دقریشی نے وباء سے آنے والے مضمرات سے آگاہ کر دیا

datetime 21  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں کووڈ 19 کے بعد کی علاقائی و عالمی صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے نئے ممکنہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنی تیاری مکمل کرنا ہو گی ،اقتصادی سفارت کاری کو فروغ دے کر معاشی اہداف کے حصول کیلئے اپنی کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی ،کرونا وبا کے باعث دنیا تیزی سے عالمی معاشی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے اور ترقی پذیر ممالک کیلئے اس وبا کے مضمرات سب سے زیادہ ہونگے ،

پاکستان، مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار خلوص نیت کے ساتھ ادا کرتا آ رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا ۔جمعرات کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں علاقائی سلامتی اور پاکستان کی ترجیحات کے حوالے سے مشاورتی اجلاس کا انعقادکیا گیا ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، ماہرین امور خارجہ و وزارت خارجہ کے اعلی حکام اجلاس میں شریک ہوئے ۔اجلاس میں کرونا وبائی چیلنج ، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور اس وبائی حملے کے نتیجے میں خطے کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہن ے کہاکہ ہمیں کووڈ 19 کے بعد کی علاقائی و عالمی صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے نئے ممکنہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنی تیاری مکمل کرنا ہو گی ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمیں اقتصادی سفارت کاری کو فروغ دے کر معاشی اہداف کے حصول کیلئے اپنی کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی ۔ انہوںنے کہاکہ کرونا وبا کے باعث دنیا تیزی سے عالمی معاشی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے اور ترقی پذیر ممالک کیلئے اس وبا کے مضمرات سب سے زیادہ ہونگے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ان حالات میں جب کرونا وبا کے باعث ہمارا زرمبادلہ تیزی سے کم ہو رہا ہے اور ایکسپورٹس کی شرح بہت کم ہو چکی ہے ہمیں اپنی معاشی بحالی کیلئے نئے مواقعوں پر توجہ دینا ہو گی ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ،افغانستان میں امن و استحکام پورے خطے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار خلوص نیت کے ساتھ ادا کرتا آ رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…