ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

حکومت اور ٹرانسپوٹرز کے مابین مذاکرات کامیاب ، ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان کر دیا گیا

datetime 20  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)حکومت اور ٹرانسپوٹرز کے مابین مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے جمعرات سے تمام پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان کر دیا،جی ٹی روڈ پر 20فیصد کم کرائے کے ساتھ سیٹ ٹو سیٹ جبکہ موٹر وے پر کرائے کم نہیں کئے جائیں گے ۔

ٹرانسپورٹ ہائوس میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی اور ٹرانسپورٹرز تنظیموں کے مابین ہونے والے مذاکرات میں بنک لیز کی قسطوں، ٹول پلازوں، ٹوکن ٹیکس سمیت دیگرمطالبات جلد حل کروانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کے تمام ابہام دور کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عصمت اللہ نیازی نے کہا کہ پنجاب حکومت مکمل طور پر ہمارے ساتھ ہے تاہم موٹروے پولیس نے نئے ایس او پیز جاری کیے ہیں اس پر ابہام تھا۔ پنجاب حکومت نے مرکز سے مذاکرات کا وعدہ کیا ہے۔ جی ٹی روڈ پر پنجاب جبکہ موٹروے پر وفاقی حکومت کے ایس او پیز ہوں گے۔ 80 فیصد گاڑیاں موٹروے پر سفر کرتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جی ٹی روڈ پر مکمل طور پر گاڑیاں شروع کررہے ہیں تاہم جو دوست موٹروے کے ایس او پیز پر گاڑیاں چلانا چاہیں وہ چلا سکتے ہیں۔ ہمارے ساتھیوں نے عوام اور ملکی مفاد کیلئے فیصلے کیے کیونکہ عید کا موقع ہے اور ہم چاہتے ہیں حکومت کی کوشش کا فائدہ عوام کو پہنچے۔ایس او پیز کے تحت مسافروں کے درمیان 3 فٹ کا فاصلہ رکھاجائے گا۔ روٹ مکمل ہونے کے بعد بس کو ڈس انفیکٹ کیا جائے گا اور بس اڈوں پر سینیٹائزر کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ بخار یا کھانسی سے متاثرہ مسافر وں کو بس میں سوار ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…