جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

بھاشا ڈیم کی تعمیر کا زور و شور سے آغاز، منصوبہ کب تک مکمل ہو گا؟ممکنہ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

datetime 20  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں 30 فیصد رقم حکومت دیگی اور یہ منصوبہ 2028 تک مکمل ہوجائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے کہا کہ پانی کیساتھ پاکستان کی توانائی اور فوڈ سیکیورٹی جڑی ہوئی ہے،

بھارت پاکستان میں پانی کی صورتحال گھمبیر بنا رہا ہے۔چیئرمین واپڈا نے کہا کہ پانی کیساتھ پاکستان کی توانائی اور فوڈ سیکیورٹی جڑی ہوئی ہے اور اس وقت پاکستان اپنی ضرورت کا صرف 10 فیصد پانی ذخیرہ کر پاتا ہے لہٰذا دیامر بھاشا اور دیگرمنصوبوں کی مدد سے پانی ذخیرہ کی سہولت دْگنا کریں گے۔چیئرمین واپڈا نے بتایا کہ واپڈا 9ہزار 400 میگاواٹ پن بجلی پیدا کر رہا ہے اور اسے 14ہزار میگاواٹ تک بڑھائیں گے۔انھوں نے بتایا کہ دیامر بھاشاپن بجلی کے لیے مجموعی طو ر پر 1400 ارب روپے خرچ ہوں گے جس میں سے 30فیصد فنڈنگ حکومت کرے گی جبکہ باقی رقم بانڈز سمیت دیگر ذرائع سے حاصل کی جائے گی۔اس موقع پرچینی سفیریاؤ جنگ نے کہا کہ منصوبہ پاکستان کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس سے معاشی ترقی کے علاوہ سیلاب کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔ایک سوال کے جواب میں چیئرمین واپڈا نے دیامیربھاشا ڈیم پربھارت کیاعتراضات کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ ڈیم پاکستان کے حصے میں تعمیرکیا جا رہاہے بھارت مغربی دریاوں پرسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے مگرموجودہ منصوبے کا سندھ طاس سے کوئی تعلق نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…