بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

میں کوئی منتری یا پامسٹ نہیں مجھے مارجن دیں،شہباز شریف کو سب کچھ پتہ ہے لیکن پھر بھی وہ ٹارزن بن رہا ہے، شہباز شریف کے ساتھ کیا ہونے والا ہے، دھماکہ خیز دعوے

datetime 20  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)وفاقی وزیر ر یلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہبازشر ریف کا نام ای سی ایل میں جارہا ہے،31جولائی تک جھاڑو پھرجائیگا،آٹا چینی اسکینڈل میں جوبھی ملوث ہو گا بچ نہیں پائے گا، جب تک عمران خان ساتھ ہے بزدار کو کوئی خطرہ نہیں۔ بدھ کو وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الحمد اللہ،اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے 30 مسافر ٹرینیں چل پڑی ہیں،

تمام صوبوں اور انکے وزرائے اعلی کے تعاون ہر ان کو مشکور ہوں،آن لائن بکنگ 24 گھنٹے پہلے بند کر نا غلطی ہے،بہت سے کوگوں کو آن لائن بکنگ کا پتہ نہیں۔انہوں نے کہاکہ تمام ڈی ایس کو مبارک باد دیتا ہوں جنھوں نے کرونا وباء سے نمٹنے کے لئے بھرپور حفاظتی انتظامات کئے۔ انہوں نے کہاکہ جمعرات کو ملتان جاؤں گا اسکے بعد دیگر اسٹیشنز پر بھی انتظانات کا جائزہ لوں گا۔ انہوں نے کہاکہ کرونا ایس او پی کے تحت ہم نے 60 فیصد مسافروں کی بکنگ کی ہے،کرونا اگر اے سی سے پھیلنے کا خدشہ ہوتا تو جہاز میں زیادہ ہوتا،ٹرین اے سی میں بھی کوئی خطرہ نہیں،ٹرینیں چلانے کیلئے سندھ حکومت نے ٹی وی ہر اعتراض کیا مگر عملی طور ہر نہیں،ریلوے خسارہ کے باوجود ٹرینیں چلا کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں،کوئی کاروبار نہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب تک وزیراعلیٰ پنجاب بزدار کے ساتھ عمران خان ہیں کارکردگی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ 31 جولائی تک جھاڑو پھرے گا۔ انہوں نے کہاکہ میں کوئی منتری یا پامسٹ نہیں مجھے مارجن دیں،شہباز شریف کو پتہ ہے کہ اسکا نام بلیک لسٹ ای سی ایل میں جارہا ہے مگر وہ ٹارزن بن رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آٹا چینی اسکینڈل میں جوبھی ملوث ہو گا بچ نہیں پائے گا۔ انہوں نے کہاکہ آئی پی پی مذاکرات کے لئے سب کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…