جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

اینکر پرسن مرید عباس قتل کیس کا اہم ملزم  رہا

datetime 20  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(اے این این )سندھ ہائیکورٹ نے نجی ٹی وی کے اینکر پرسن مرید عباس قتل کیس کے اہم ملزم عادل زمان کو ضمانت پر رہا کر دیا۔عدالت نے اینکر مرید عباس قتل کیس کے اہم ملزم عادل زمان کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔دوسری جانب وکیل مدعی کا کہنا ہیکہ عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت پر تفصیلی فیصلہ جاری نہیں کیا، سندھ ہائیکورٹ کا

تفصیلی فیصلہ ملنے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔سیشن کورٹ عادل زمان کی درخواست ضمانت پہلے ہی مسترد کر چکی ہے۔یاد رہے کہ 9 جولائی 2019 کو ڈیفنس میں نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور خضر حیات نامی شخص کو بزنس پارٹنر عاطف زمان نے قتل کیا تھا جس کے بعد اس نے خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کی کوشش کی تھی۔اس کیس میں مرکزی ملزم عاطف زمان اور اس کا بھائی عادل زمان ہیں۔سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا۔سعودی عرب کی وزارتِ انصاف نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہاب کوڑوں کے متبادل کے طور پر جیل یا جرمانے یا دونوں سزائیں دی جائیں گی، عدالتیں مقدمات کی سماعت کریں گی، ان کا جائزہ لیں گی اور ہر مقدمے کا اس کی نوعیت کے اعتبار سے منصفانہ فیصلہ کریں گی۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق اس ضمن میں سعودی عرب کے وزیر انصاف ولید السمعانی نے  گزشتہ روز  تمام عدالتوں کو ایک سرکلر جاری کیا جس میں عدالت عظمی کے اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے کہ عدالتوں کو تعزیر کے طور پر اب کوڑے لگانے کی سزا دینے کے بجائے قید یا جرمانہ یا دونوں سزائیں دینا ہوں گی۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی عدالتِ عظمی نے اپریل میں ماتحت عدالتوں کے نظام میں ایک شاہی فرمان کے تحت کوڑوں کی سزا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے عدالتِ عظمی کے جنرل کمیشن نے عدالتوں کے لیے رہنما اصولوں پر مبنی ایک ہدایت نامہ جاری کیا تھا۔سعودی عرب میں مختلف قسم کے جرائم پرکوڑے مارنیکی سزا دی جاتی تھی جب کہ دیگر جسمانی سزا، جس میں چوری کے جرم میں ہاتھ کاٹنے، سزائے موت یا قتل اور دہشت گردی کے جرم میں سر قلم کرنے کی سزائیں ہیں تاہم اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…