لاہور(این این آئی) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا کورونا کا ٹیسٹ نیگیٹو آ گیا۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کاکہناہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ میں نے اپنا سیلف آئسولیشن کا دورانیہ مکمل کر لیا ہے اور گھر شفٹ ہو گیا ہوں۔ تمام رشتے داروں ، دوستوں، ووٹرز اور سپوٹرز کا مشکور ہوں جنہوں نے میرے لئے دن رات دعائیں کی۔