آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک کرونا وائرس کیسز پاکستان میں کیوں کم رپورٹ ہوئے کیا پاکستان نے وباء پر قابو پا لیا ، عوام کیلئےبڑی خوشخبری

20  مئی‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہونے کے باوجود پاکستان میں کورونا وائرس کے کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔تفصیل کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وبا پر قابو پانے کے لئے قومی ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ وفاق، صوبے اور عسکری ادارے

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں، صحت کے اداروں میں کام کرنے فرنٹ لائینز ہیلتھ ورکرز کو وی کیئر مہم کے تحت تربیت دی جا رہی ہے۔یہ بات انہوں نے ویڈیو لنک پر جنیوا میں 73 ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ عالمی ادارہ صحت کی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کی کارروائی تاریخ میں پہلی بار آن لائن ہو رہی ہے۔معاون خصوصی ڈاکٹر طفر مرزا نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی بہترین حکمت عملی سے کورونا وبا پر بڑی حد تک قابو پایا گیا ہے۔ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پا سکتا۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے اس وبا سے نمٹ سکتے ہیں۔ اس وبا سے پاکستان سمیت تمام ممالک کو چیلنجز کا سامنا ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ عوام کی آگہی کے لئے میڈیا پر بھرپور مہم جاری ہے، اس کے لئے فوری طور پر ہیلتھ ہیلپ لائن قائم کی گئی جبکہ ٹریسنگ ٹیسٹنگ اینڈ کورنٹاین کی قومی پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی رہنماؤں کے ساتھ ہم آواز ہو کر کورونا وائرس کی مفت ویکسین کی سب لوگوں کو فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…