بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

رمضان المبارک کا احترام نہ کرونا وائرس کا ڈر ،اعتکاف میں بیٹھے شخص کی بچے کیساتھ مسجدمیں زیادتی کی کوشش ہوس کا بچاری پکڑاکیسے گیا؟شرمناک واقعے نے سر شرم سے جھکا دئیے

datetime 20  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گجرات میں ایک شخص کی اعتکاف کے دوران 15 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش ،میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ضلع گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر کے علاقہ ڈاک پوٹھی میں 14 مئی کو پیش آیا۔ایف آئی آر کے مطابق جس بچے سے زیادتی کی کوشش کی گئی اس کا نام عادل حسین جبکہ اس کی عمر پندرہ سال ہے۔

وہ نویں کلاس کاطالبعلم ہے اور وہ بھی مسجد میں اعتکاف کی غرض سے موجود تھا۔عادل حسین کے والد کے مطابق وہ رات کو ساڑھے گیارہ بجے کھانا دینے مسجد کے اندر داخل ہوئے تو وہاں بچے کے چلانے کی آوازیں آرہی تھیں۔ قریب پہنچنے پر معلوم ہوا کہ ملزم تبریز حسین بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کیلئے زبردستی برہنہ کررہا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق عادل کے گھر والوں کے پہنچنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا ۔متاثرہ بچے کے والد افضال حسین نے مزید بتایا کہ تبریز نے ان کے بیٹے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی مگر وہ وقت پر پہنچ گئے جس کی وجہ سے وہ کامیاب نہیں ہوسکا۔’تبریز کے خاندان نے ہم سے صلح کرنے کی کوشش کی مگر ہم نے انکار کر دیا اور میں نے اس واقعے کی رپورٹ اپنی مدعیت میں درج کروائی۔ان کاکہنا تھا کہ پولیس ان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے اور ملزم پولیس کی گرفت میں ہے۔دوسری جانب ایس پی عاطف نذیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا ہے کہ سرائے عالمگیر میں ایک بدقسمت واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…