بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

بلوچستان حکومت نے صوبے میں سمارٹ لاک ڈائون کو مزید 15 روز کیلئے بڑھادیا،رمضان کے بعد شاپنگ مالز، مارکیٹس، دکانوں کے اوقات کار بھی جاری

datetime 20  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں سمارٹ لاک ڈاون کو پندرہ روز کیلئے بڑھادیا، سمارٹ لاک ڈاون کی موجودہ صورتحال دو جون تک برقرار رہے گی، نماز عید کے اجتماعات کو 20نکاتی ایس او پیز سے مشروط کیا گیا ہے، بلوچستان میں موجودہ لاک ڈاون کی معیاد منگل کی دوپہر بارہ بجے ختم ہوگئی تھی صوبائی حکومت نے رمضان المبارک کے بعد شاپنگ مالز، مارکیٹس، دکانوں کو صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی۔

منگل کو حکومت بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے سمارٹ لاک ڈاون کی موجودہ صورتحال کو برقرار رکھتے ہوئے اس میں دو جون تک پندرہ دن کی توسیع کردی ہے صوبے بھر میں تمام شاپنگ مالز مارکیٹس دکانوں گودام آٹو ریپئر شاپس اور ہیر کٹنگ سیلونز کو صبح 3 بجے سے شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی تاہم رمضان المبارک کے بعد شاپنگ مالز، مارکیٹس، دکانوں صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک کھولی جاسکیں گی ۔محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق تندور ڈیری پروڈکٹس شاپس میڈیکل سٹورز بلڈ بینک اور ٹیلر شاپس کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو بھی صرف ہوم ڈیلیوری اور ٹیک آوے سروس کے لیے 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دکانوں اور مالز میں ورکرز اور گاہکوں کے لیے ہاتھ دھونے سینیٹائیزر کی فراہمی اور ماسک اور گلوز کا استعمال لازم ہے کسی بھی گاہک کو بغیر ماسک دکان یا شاپنگ مال میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی گاہک اور ورکرز کے درمیان ایک میٹر کا فا صلہ ضروری ہو گا کسی بھی دکان میں ایک وقت میں 4 سے زائد افراد نہیں ہونگے۔اعلامیے کے مطابق صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی جبکہ 10یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی مکمل پابند ی ہوگئی ،نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تعلیمی ادارے بھی 15جولائی تک تک بند رہیں گے جبکہ شاپنگ مالز، سنیماگھر، شادہ ہال، ہوٹل شوروم ، بیوٹی پارلر، بھی بند رہیں گے جبکہ درگاہوں،درباروں پر آمد و رفت پر بھی پابندی رہے گی،

نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی سی ایل، واسا، میٹروپولیٹن،پی پی ایل،او جی ڈیس سی ایل،میڈیا نمائندگان،بینک عملہ، فلاحی تنظیموں کے رضا کاروں کو لاک ڈاؤن سے استثنی حاصل ہوگی جبکہ تعمیراتی سامان فراہم کرنی والی دکانیں وگودام، اشیاء خوردونوش کی دکانیں، زراعت سے منسلک کاروبار،پیٹرول پمپ،کا ل سینٹر، غیر سرکاری و فلاحی تنظیموں کے دفاترکھولنے کی بھی اجازت ہوگی جبکہ جن دکانوں، کاروباروں، دفاتر کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے انہیں بھی کورونا وائر س سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…