اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کورونا فنڈ، این ڈی ایم اے کے اخراجات اور احساس پروگرام کا معاملہ،پیپلزپارٹی نے فنڈز کی تقسیم کی تمام تفصیلات سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے کورونا وباء کو بنیاد بناکر عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا، حکومت بتائے کہ کورونا فنڈ اکاونٹ میں اس وقت کتنی رقم موجود ہے۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ وزیراعظم اکائونٹ
سے کتنی رقم اور کہاں کہاں خرچ کی گئی، این ڈی ایم اے کے اخراجات سے متعلق بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اخراجات کی تفصیلات کی عدم فراہمی این ڈی ایم اے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ احساس پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، حکومت رقم کی تمام تفصیلات سے عوام اور پارلیمان کو اعتماد میں لے۔