جمعرات‬‮ ، 19 جون‬‮ 2025 

کسانوں کیلئے خوشخبری، کھاد کی قیمتوں میں زبردست کمی، حکومت نے 37 ارب روپے کی خصوصی سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا

datetime 19  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے ملک میں نئے انتخابات کے مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف احتساب سے بچنے کیلئے نئے الیکشن کا ڈھونگ رچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،عوام اب دھوکے میں نہیں آئیں گے، کسی کو بھی احتساب کے عمل سے بھاگنے نہیں دیں گے،حکومت مدت پوری کرے گی،

اپوزیشن لیڈر کسی بھی مطالبے سے پہلے شہزاداکبر کے سوالوں کا جواب دیں،شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تجویز زیر غور ہے، چینی انکوائری کمیشن کی فورنزک رپورٹ عید سے پہلے سامنے آجائے گی اس حوالے سے کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی بلا سکتے ہیں،عوام نے ہمیں شفاف احتساب کے نام پر ووٹ دیا، مایوس نہیں کریں گے،ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،قانونی معاملات 30جون تک حل کیے جائیں گے،کھادوں کی مد میں 37ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی،کپاس کے بیجوں کی فراہمی کے لیے 2ارب 30کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے،کورونا از خود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومتی سوچ کے مطابق ہے۔ منگل کو یہاں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی صدرات میں کابینہ اجلاس ہوا جس میں ماضی میں غیر قانونی بھرتیوں پر کیبنٹ ڈویڑن سے پوچھا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ مختلف وزارتوں کی طرف سے غیر قانونی بھرتیوں پر رپورٹ جمع کرائی گئی۔وفاقی وزیر اجلاس میں 27 وزارتوں کی طرف سے رپورٹ جمع کرائی گئی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 18 اگست 2016 سے 638 لوگ وزارتوں میں تعینات کیے گئے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے میڈیا ہاؤسز کے واجبات عید سے پہلے کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ اجلاس میں بڑے ایئر پورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی،ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی:ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے قانونی معاملات 30جون تک حل کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے ٹیلی میٹری سسٹم لانا چاہتے ہیں،اسلام آباد ہیلتھ کیئر کمیشن کے بورڈ ارکان کی منظوری دی گئی،لائن آف کنٹرول پر بسنے والے شہریوں کیلئے خصوصی پیکج کی منظوری دی گئی،

کابینہ اجلاس میں زرعی شعبے کیلئے خصوصی پیکج کی منظوری دی گئی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ کھادوں کی مد میں 37ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ زرعی قرضوں پر واجب الادا سود میں کمی کیلئے 9ارب روپے رکھے گئے ہیں،کپاس کے بیجوں کی فراہمی کے لیے 2ارب 30کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ کپاس کی فصل کو کیڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ادویات کی مد میں 6ارب روپے مختص کر دیئے گئے،سستے ٹریکٹرز کی فراہمی کے لیے 2ارب 50کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ شہباز شریف اپنی درخواست پر بلائے گئے اسمبلی اجلاس میں نہ آئے،شہباز شریف احتساب سے بچنے کیلئے نئے الیکشن کا ڈھونگ رچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ عوام اب دھوکے میں نہیں آئیں گے، حکومت مدت پوری کرے گی۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ کسی کو بھی احتساب کے عمل سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کسی بھی مطالبے سے پہلے شہزاداکبر کے سوالوں کا جواب دیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ چینی انکوائری کمیشن کی فرانزک رپورٹ جلد سامنے آجائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عوام نے ہمیں شفاف احتساب کے نام پر ووٹ دیا، مایوس نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ جرم ایک پیسے کا ہو یا ایک کھرب کا، دونوں جرم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کے کیس اور چینی سکینڈل میں کوئی مماثلت نہیں۔ انہوں نے کہاکہ یقین دلاتا ہوں کہ عید سے پہلے چینی سے متعلق انکوائری رپورٹ آجائے گی،انکوائری رپورٹ سے متعلق کابینہ کا خصوصی اجلاس بلا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت احتساب کے لیے سنجیدہ اور مخلص ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تجویز زیر غور ہے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ حکومت عوام کے ووٹوں سے آئی ہے عوام کا خیال رکھے گی،ملازمتوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملازمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا تھا،سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومتی سوچ کے مطابق ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کرونا سے متعلق ؤفاقی حکومت کے پالیسی روز اوّل سے واضح ہے،سندہ حکومت اتفاق رائے سے ہونے والے فیصلوں کو متنازع بناتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…