بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

شہباز شریف کی جانب سے ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ مسترد،اپوزیشن لیڈر پہلے شہزاد اکبر کے سوالوں کا جواب دیں، شہباز شریف کس بات کی ناکام کوشش کر رہے ہیں؟ سینیٹر شبلی فراز کھل کر بول پڑے

datetime 19  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے ملک میں نئے انتخابات کے مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف احتساب سے بچنے کیلئے نئے الیکشن کا ڈھونگ رچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،عوام اب دھوکے میں نہیں آئیں گے، کسی کو بھی احتساب کے عمل سے بھاگنے نہیں دیں گے،حکومت مدت پوری کرے گی،اپوزیشن لیڈر کسی بھی مطالبے سے پہلے شہزاداکبر کے سوالوں کا جواب دیں،

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تجویز زیر غور ہے، چینی انکوائری کمیشن کی فورنزک رپورٹ عید سے پہلے سامنے آجائے گی اس حوالے سے کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی بلا سکتے ہیں،عوام نے ہمیں شفاف احتساب کے نام پر ووٹ دیا، مایوس نہیں کریں گے،ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،قانونی معاملات 30جون تک حل کیے جائیں گے،کھادوں کی مد میں 37ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی،کپاس کے بیجوں کی فراہمی کے لیے 2ارب 30کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے،کورونا از خود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومتی سوچ کے مطابق ہے۔ منگل کو یہاں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی صدرات میں کابینہ اجلاس ہوا جس میں ماضی میں غیر قانونی بھرتیوں پر کیبنٹ ڈویڑن سے پوچھا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ مختلف وزارتوں کی طرف سے غیر قانونی بھرتیوں پر رپورٹ جمع کرائی گئی۔وفاقی وزیر اجلاس میں 27 وزارتوں کی طرف سے رپورٹ جمع کرائی گئی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 18 اگست 2016 سے 638 لوگ وزارتوں میں تعینات کیے گئے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے میڈیا ہاؤسز کے واجبات عید سے پہلے کرنے کی ہدایات کی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اجلاس میں بڑے ایئر پورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی،

ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی:ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے قانونی معاملات 30جون تک حل کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے ٹیلی میٹری سسٹم لانا چاہتے ہیں،اسلام آباد ہیلتھ کیئر کمیشن کے بورڈ ارکان کی منظوری دی گئی،لائن آف کنٹرول پر بسنے والے شہریوں کیلئے خصوصی پیکج کی منظوری دی گئی،کابینہ اجلاس میں زرعی شعبے کیلئے خصوصی پیکج کی منظوری دی گئی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ کھادوں کی مد میں 37ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ زرعی قرضوں پر واجب الادا سود میں کمی کیلئے 9ارب روپے رکھے گئے ہیں،کپاس کے بیجوں کی فراہمی کے لیے 2ارب 30کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ کپاس کی فصل کو کیڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ادویات کی مد میں 6ارب روپے مختص کر دیئے گئے،سستے ٹریکٹرز کی فراہمی کے لیے 2ارب 50کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ

شہباز شریف اپنی درخواست پر بلائے گئے اسمبلی اجلاس میں نہ آئے،شہباز شریف احتساب سے بچنے کیلئے نئے الیکشن کا ڈھونگ رچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ عوام اب دھوکے میں نہیں آئیں گے، حکومت مدت پوری کرے گی۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ کسی کو بھی احتساب کے عمل سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کسی بھی مطالبے سے پہلے شہزاداکبر کے سوالوں کا جواب دیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ چینی انکوائری کمیشن کی فرانزک رپورٹ جلد سامنے آجائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عوام نے ہمیں شفاف احتساب کے نام پر ووٹ دیا، مایوس نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ جرم ایک پیسے کا ہو یا ایک کھرب کا، دونوں جرم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کے کیس اور چینی سکینڈل میں کوئی مماثلت نہیں۔ انہوں نے کہاکہ یقین دلاتا ہوں کہ عید سے پہلے چینی سے متعلق انکوائری رپورٹ آجائے گی،انکوائری رپورٹ سے متعلق کابینہ کا خصوصی اجلاس بلا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت احتساب کے لیے سنجیدہ اور مخلص ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تجویز زیر غور ہے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ حکومت عوام کے ووٹوں سے آئی ہے عوام کا خیال رکھے گی،ملازمتوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملازمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا تھا،سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومتی سوچ کے مطابق ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کرونا سے متعلق ؤفاقی حکومت کے پالیسی روز اوّل سے واضح ہے،سندہ حکومت اتفاق رائے سے ہونے والے فیصلوں کو متنازع بناتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…