بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

غیر ملکی یکم جون سے متحدہ عرب امارات واپس آ سکتے ہیں‘حکام کا اعلان

datetime 19  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ وہ غیر ملکی جو کورونا وائرس کے باعث اپنے ممالک کو واپس لوٹ گئے تھے، یکم جون سے واپس آسکتے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق سرکاری نیوز ایجنسی ’’ڈبلیو اے ایم‘‘ نے وزارت خارجہ اور فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈینٹٹی اینڈ سٹیزن شپ (آئی سی اے) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل اْن کی محفوظ واپسی کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

آئی سی اے نے یو اے ای واپسی کے خواہشمند غیرملکیوں کو کہا ہے کہ وہ سرکاری ویب سائٹ (smartservices.ica.gov.ae) پر رجوع کریں اور اس پر دی گئی سروسز ’ریذیڈنٹس انٹری پرمٹ‘ پر رجسٹر کریں۔واضح رہے کہ اس سے قبل گذشتہ ہفتے دبئی میں ساحل سمندر پر واقع ہوٹلوں کو صرف مہمانوں کے لیے پرائیویٹ بیچز کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔عرب نیوز نے ڈبلیو اے ایم نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ اجازت ایسے وقت میں دی گئی ہے جب دبئی کورونا وائرس کے باعث لگائی گئی پابندیوں کو نرم کرنے پر غور کر رہا ہے۔دبئی میں سپریم کمیٹی آف کرائسس مینیجمنٹ نے لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندیاں ہٹانے کے لیے نئے اقدامات کیے ہیں جن میں عوامی پارکس کو کھولنا اور ہوٹلوں کی نجی بیچز کو کھولنا بھی شامل ہے۔تاہم کمیٹی نے کہا ہے کہ ان اعلانات کے باوجود سخت حفاظتی اقدامات کو بھی لاگو کیا جائے گا جس میں سماجی فاصلہ قائم رکھنا اور پانچ سے زیادہ افراد کا جمع نہ ہونا شامل ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…