بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

ملک بھر میں کورونا سے مزید ہلاکتیں، مجموعی تعداد میں بڑا اضافہ ہو گیا

datetime 18  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں کورونا سے مزید 28 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 923 ہو گئی ہے ، نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 43158 تک پہنچ گئی ہے،11922 مریض صحتیاب ہوگئے ۔ نیشنل اینڈ کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر سے کورونا کے مزید 1993 کیسز اور 28 ہلاکتیں سامنے آئیں جن میں سندھ سے 864 کیسز 3 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 169 کیسز 16 ہلاکتیں، پنجاب 762 کیسز 8 ہلاکتیں، بلوچستان 148 کیسز ایک ہلاکت،

اور اسلام آباد سے مزید 50 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 864 کیسز سامنے آئے ہیں اور 3 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں 4679 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 864 نئے کیسز آئے اور 3 ہلاکتیں بھی ہوئیں۔صوبے میں نئے کیسز کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 17241 اور ہلاکتیں 280 ہوگئی ہیں۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 280 مزید مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4489 ہوگئی ہے۔پنجاب سے اب تک کورونا کیمزید 762 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 8 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 15346 ہوگئی ہے ، 260 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں۔صوبے میں اب تک 4918 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں اب تک کورونا کے مزید 148 کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک ہلاکت ہوئی ہے جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی۔ترجمان محکمہ صحت ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 2692 ہوگئی ہے ،37 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں،بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ 454 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا وائرس کے مزید 50 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں،

سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام ا?باد میں کیسز کی مجموعی تعداد 997 ہو گئی ہے ، دارالحکومت میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہے،اس کے علاوہ اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 113 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں پیر کو کورونا وائرس سے مزید 16 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 334 ہوگئی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق اتوار کو صوبے میں کورونا کے مزید 169 کیس سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 6230 ہوچکی ہے۔ کے پی میں 1944 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…