اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

حکومت کارکردگی دکھانے کی بجائے  اپوزیشن کیخلاف جنگ میں مصروف ہے ،ن لیگ نے تحریک انصاف کو کھری کھری سنا دیںتلونڈی

datetime 18  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھنڈراں( آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن )کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے  کہ   پاکستان کورونا وبا کا مقابلہ کر رہا ہے اور کورونا وائرس ابھی بھی ملک میں پھیل رہا ہے لیکن حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے جب حکومت سے اسمبلی میں پوچھا گیا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے کیا حکمت عملی ہے تو وہ کو ئی حکمت عملی ایک صفحہ کی شکل میں پیش نہیں کر سکی بلکہ

پچھلے تین ماہ کی کارکردگی کا مظاہرہ بھی نہیں کر سکی بلکہ آنے والے دو تین ماہ کا کیا رول میپ ہے وہ بھی اسمبلی میں پیش نہیں کرسکی ۔  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت اس وقت بد ترین کرائسز کا شکار ہے کارکردگی دکھانے کی بجائے حکومت اپوزیشن کے خلاف جنگ میں مصروف ہے ۔ہمیں ایک ناتجربہ کار بلکہ نااہل حکومت کا سامنا ہے جو نا سیکھنا چاہتی ہے نہ مشورہ لینا چاہتی ہے اور نہ کچھ پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،حکومت کے سرکاری وسائل صوبائی حکومتوں کے خلاف استعمال ہو رہے ہیںاور جبکہ حکومت کی اپنی کارکردگی صفر ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈائون کے ساتھ مزاق کیا گیاہے لاک ڈائون کی جتنی قسمیں پاکستان میں ایجاد ہوئی ہیں شاھد ہی کسی ملک میں ایجاد ہو ہی ہوںجیسا کہ کہیں سافٹ لاک ڈائون ،سمارٹ لاک ڈائون یاں لو لاک ڈائون تھا بلکہ حکومت نے اپنی عقل کے ڈائون ہونے کا ثبوت دے دیا ہے اور اگر ان سے کسی کہ بارے بھی پوچھو گے تو نیب پیچھے پڑے گا اور جیل میں جائوگے اب فرق نہیں پرتا میں بھی جیل دیکھ آیا ہوں اب نیب بلائے گی تو قد بلند ہو گا ۔میں نئے آنے والے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کرتا ہوںکہ وہ فورا فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ دے ورنہ الیکشن کمیشن کی ساخت بھی متاثر ہو جائے گی ان کا فرض ہے کہ

وہ ثابت کریں کہ الیکشن کمیشن شفاف ہے یہ کسی کہ سیاسی اثر میں نہیں ہے اورالیکشن کمیشن کو نیب کی طرح کا ادارہ نہیں بننے دیا جائے گا۔ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان کہ قومی ادارے اپنی غیر جانبداری کی وجہ سے عوام کی نظر میں اپنی عزت کو کھوئیں ،جبکہ یہ حکومت ناکام ہو گئی ہے اس حکومت کہ پاس نہ پرفارمنگ ہے نہ کوئی صلاحیت ہے نہ عقل ہے نہ اہلیت ہے اپنی تمام ناکامیوں کو چھپانے کہ لیے

تمام اداروں کو اپنے اجندے پر چلا رہی ہے قومی اداروں کے زریعے اپنی کرپشن کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے ۔اور مجھے افسوس سے کہنا پرتا ہے کہ یہ نیب کا ادارہ جو پاکستان کے ٹیکس سے چلتا ہے اس وقت  تحریک انصاف  کا زیلی ادارہ بن چکا ہے حکومت کے مشیر شہزاداکبر کس کی اجازت سے نیب کی کاروائی کو چینل پر بیان کرتے ہیں ،احسن اقبال نے مزید کہا کہپاکستان کا دفاع کمپرومائز ہو رہا ہے

بھارت اپنی افواج کو مادنائز کر رہا ہے اور ہم نے اپنی مسلح افواج کی مادنائزنگ کے لیے جو پیسے دیے تھے اس حکومت نے ڈی ویلیئیشن کر کہ اس کی ویلیو ختم کر دی ہے اور اب ان کہ پاس اتنے پیسے بھی نہیں کہ یہ پچھلے سال جتنا ڈیفنس بچت بھی دے سکیں یہ اس میں اضافہ کہاں سے کریں گے ۔آخر میں ان کا کہنا تھا کی کورونا نے ثابت کر دیا ہے کی اب ملکوں کا دفاع ٹینکوں سے میزائلوں ،جہازوں سے نہیں کیا جا سکتا کیونکہ جو سب بڑی سپر پاورہے اس کا بھی ایٹمی زخیرہ ،اسلحہ بے کار کھڑا ہے وہ اسے کورونا وائرس سے نہیں بچا سکے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…