اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاک فوج کا جوان کیڈٹ14ماہ کوما میں رہنے کے بعد انتقال کر گیا ، کیڈٹ سہیل یونس کے انتقال سے ٹھیک چھ ماہ قبل کونسا واقعہ رونما ہوا تھا جو ان کیلئے قیامت صغری سے کم نہ تھا ؟انتہائی افسوسناک تفصیلات

datetime 18  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان آرمی کے کیڈٹ سہیل یونس 14مہینے مسلسل کوما میں رہنے کے بعد اپنی خالق حقیقی سے جا ملے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی میں جاری باکسنگ میچ کے دورا کا کول میں زیر تربیت سہیل یونس کا تعلق 141لانگ کورس سے تھا ۔ گزشتہ سال انہیں کافی چوٹیں آئی تھیں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں سی ایم ایچ راولپنڈی میں علاج کی

غرض سے لایا گیا جہاں وہ شدید زخمی ہونے کی وجہ سے کوما میں چلے گئے ، بدقسمتی سے قبل سہیل یونس کے والد اور بھائی چھ ماہ قبل ہی روڈ ایکسڈنٹ میں وفات پا چکے تھے ، ٹھیک چھ ماہ بعد یہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا جس کے بعد ان کی بیوہ والدہ بالکل اکیلی ہو گئی ہیں ۔ علاج کی غرض سے سی ایم ایچ منتقل کیے جانے والے سہیل یونس چودہ ماہ کی مسلسل بیماری کے بعد انتقال کر گئے ہیں ۔ تاہم مذکورہ واقعہ کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس وقت سوشل میڈیا کی کمیونٹی نے سہیل یونس کے مخالف باکسنگ کرنے والے کیڈٹ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سہیل یونس کی حالت کا ذمہ دار اس ہی کو قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 16 جنوری 2019 کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کے ایک نوجوان کیڈٹ سہیل یونس کو پی ایم اے میں باکسنگ میچ کے دوران شدید چوٹیں آئی تھیںاور وہ کوما میںچلے گئے تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…