پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

حکومت سے لاک ڈائون تو نہیں ہو سکا لیکن حکومت نے اپنی عقل ڈائون ہونے کا ثبوت دیدیا ، احسن اقبال نے حکومت کو کھری کھری سنا دیں

datetime 17  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/نارروال( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں لاک ڈائون کی جتنی قسمیں ایجاد ہوئی ہیں پوری دنیا میں نہیں ہوئیں، لاک ڈائون سافٹ ، سمارٹ لاک یا پھر نو لاک ڈائون تھا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اور ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ حکومت سے لاک ڈائون تو نہیں ہو سکا لیکن حکومت نے اپنی عقل ڈائون ہونے کا ثبوت دیدیا ہے ،اس وقت ملک میں کرونا کو بولونا، لکھو نا اور پوچھو نا بنا دیا گیا ہے ،

اگر لکھو گے ، بولو گے اور پوچھو گے تو نیب پیچھے پڑے گا اور جیل جائو گے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی حکومت انتقامی ایجنڈے کے ساتھ کامیاب نہیں ہو سکتی،ہم حکومت کے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے ،میں بھی جیل دیکھ آیا ہوں ،نیب دیکھ آیا ہوں ،دوبارہ بھی حکومت پھینکے گی تو کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے احتساب اور انتقام کو اس حد تک بدنام کردیا ہے کہ اگر نیب کسی کو بلاتی ہے تو اس کا قد بلند ہو جاتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…