پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

لاک ڈائون میں نرمی !صرف کتنے فیصد لوگ7سے 10کروڑ افراد کو کرونا وباء میں مبتلا کریں گے ؟ کرونا متاثرہ ایک شخص کتنے افراد کومتاثر کرے گا ؟ طبی ماہرنے پاکستان کا خوفناک نقشہ کھینچ کر سامنے رکھ دیا

datetime 17  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لاک ڈائون میں نرمی اختیار کرنے سے پاکستان کی 68فیصد آبادی کے شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین کلینکل ٹرائل کمپنی ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے 30فیصد ایسے لوگ ہیں جن میں کرونا علامات نہیں ہیں لیکن لوگوں کو متاثر کررہے ہیں ۔ ملک کی 68فیصد آبادی متاثر ہو سکتی ہے ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ

پاکستان دنیا کا تیسرا ملک بننے جارہا ہے ، عید کے قریب حکومت کو انتہائی سخت فیصلے کرنا پڑیںگے ۔ آج پاکستان میں لاک ڈائون کی نرمی کی بات کی جارہی ہے ، میرا سوال یہ ہے کہ مجھے بتایئے پاکستان میں لاک ڈائون ہوا کب تھا ؟ میرے مطابق وفاقی حکومت تھی ، پنجاب یا سندھ سمیت دیگر صوبوں میں تو لاک ڈائون کہیں نظر نہیں آیا ، لوگوں کی آمدو رفت کا سلسلہ مسلسل دیکھنے کو ملا ہے ۔ ہم نے ایک قوم بن کر ابھی تک اس وباء کیخلاف لڑنے کا چانس لیا ہی نہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے بہترین فیصلہ کیا ہے جسے سب نے پسند بھی کیا ۔ 1947ء سے آج تک ہیلتھ شعبے پر کسی حکومت نے زیادہ توجہ دی ہی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے لاک ڈائون میں نرمی اختیار کرنے کا رزلٹ 15 دن بعد سامنے آئے گا ۔ وائرس کی ایک شخص میں دوسری میں منتقلی کا عمل10سے 15دنوں میں سامنے آتا ہے ۔ 30فیصد ایسے لوگ ہیں جن میں کرونا علامات نہیں ہیں لیکن لوگوں کو متاثر کررہے ہیں ۔یہی لوگ ملک میں 7سے 10کروڑ لوگوں کو بیماری میں مبتلا کریں گے یعنی صرف ایک شخص کم سے کم 70افراد کو متاثر کرے گا ۔ لاک ڈائون میں اگر سختی نہ کی گئی تو آنے والے دنوں میں ہمیں اس کی بڑی قیمت ادا کرنا پڑگے ۔ پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک بننے جارہا ہے ۔ اللہ نہ کرے اگر ملکی 68فیصد آباد ی کرونا وائرس سے متاثر ہوئی تو شرح اموات میں 12فیصد ہو جائے گی ۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…