جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

جہانگیر ترین کیخلاف کس طاقتور ادارے کے سربراہ نے وزیراعظم عمران خان کو چینی اسکینڈل میںحد سے زیادہ نہ بڑھانے کا مشورہ دیا کیا نقصان ہو سکتا ہے؟ سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے اندر کی خبر دیدی

datetime 17  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر کالم نگار سہیل وڑائچ اپنے کالم ’’ روزہ کیوں توڑا ؟ ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔دوسری کہانی بھی ایسی ہی ہے، ایک طاقتور ادارے کے عملیت پسند اور خیر خواہ سربراہ نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ ترین کے خلاف چینی اسکینڈل کو حد سے زیادہ بڑھایا گیا تو سیاست میں نقصان ہوگا، اسی طرح کا پیغام جہانگیر ترین کو بھی دیا گیا۔ یوں دونوں طرف اس مشورے کے فیض سے

وقتی طور پر خاموشی چھا گئی ہے مگر اس معاملے کی سنگینی کے پیش نظر اسے زیادہ دیر تک قالین کے نیچے چھپانا مشکل ہوگا، ہر سیاسی معاملے کے کچھ نہ کچھ نتائج و عواقب ضرور ہوتے ہیں۔وزیراعظم نے چینی اسکینڈل میں اپنے ہی سیاسی ساتھی جہانگیر ترین کے خلاف تحقیقات کیں تو انہیں اس کا فوری سیاسی فائدہ ہوا، سیاسی گراف اوپر گیا، اب اگر اس اسکینڈل پر مٹی ڈال دی جاتی ہے تو پھر وزیراعظم کے لئے آنے والے دنوں میں یہ ایک سیاسی مسئلہ بن جائے گا اور ہر جگہ سوال ہوگا کہ اپنوں کی باری آئی تو مصلحت آڑے آگئی جبکہ سیاسی مخالفوں کو رگڑا لگاتے ہوئے کسی مصلحت کو خاطر میں نہیں لایا جاتا۔ملک کا سیاسی منظر نامہ دیکھیں تو ہر طرف چپ کا روزہ ہے۔ مریم نواز چپ ہے اور اپوزیشن غیر متحرک، ایسے لگتا ہے کہ حکومت کیلئے بالکل فری ہینڈ ہے لیکن یہ سب ظاہری ہے، اصل حقیقت یہ ہے کہ ملک اقتصادی بحران کا شکار ہے، کورونا نے ترقیاتی بجٹ ختم کردیا ہے، جون کے بعد سے کوئی معجزہ رونما نہ ہوا تو حالات دگرگوں ہو سکتے ہیں۔ پھر کیا ہوگا، کسی کو بھی علم نہیں۔۔۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…