جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 18 مارکیٹیں اور دکانیں سیل جانتے ہیں تاجروں کو کتنا جرمانہ بھی کردیا گیا؟

datetime 16  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (  آن لائن  ) راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 18 مارکیٹوں اور دکانوں کو سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پنجاب میں کاروباری مراکز کو کھول دیا گیا تھا۔ تاہم حکومت کی جانب سیا یس او پیز جاری کئے گئے تھے۔ تاکہ معیشت کو سنبھالنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں تباہی مچانے والی وبا کورونا سے بھی بچا جا سکے

راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے جاری سٹینڈرڈ آپرینٹنگ پروسیجرز کی خلاف ورزی پر 18 مارکیٹیوں اور دکانوں کو سیل کر دیا ہے۔ جبکہ دکانوں کو ایک لاکھ 40 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ اس سے قبل مارکیٹیں اور بازار کھلنے کے بعد سے لوگوں کا ایک ہجوم دیکھنے کو ملا جس کے باعث کراچی کے تجارتی مراکز سیل کر دیئے گئے۔وکٹویہ مارکیٹ ، انٹرنیششنل مارکیٹ گل پلازہ ، ارحم شاپنگ سینٹر کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا ہے۔ آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین نے تجارتی مراکز بند کرنے کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری قرار دے دیا۔ جبکہ لاہور میں تجارتی مراکز کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ شالم مارکیٹ میں بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئی، پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ تاجروں نے غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔بازاروں میں عوام کے رش کے حوالے سے میاں اسلم اقبال نے کہا تھا کہ ہم لاک ڈاؤن کی طرف واپس جا رہے ہیں، اگر تاجر برادری ایس او پیز پر عمل نہیں کرے گی تو میں میٹنگ میں جا کر کہہ دوں گا کہ سب کچھ بند کر دو۔ تاجروں نے بڑی زیادتی کی چند پیسوں کی خاطر لوگوں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا۔ ‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…