پشاور (این این آئی)طورخم سرحدی گزرگاہ پیدل آمدورفت کیلئے بحال کر دی گئی ۔ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر کے مطابق وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں سرحد کو بحال کیا گیا ہے جو ہفتے میں 5 دن ٹرانزٹ
اور ایک دن پیدل آمدورفت کے کھلی رہے گی۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سرحد کی بحالی سے افغانستان میں پھنسے پاکستانی وطن واپس آسکیں گے جبکہ پاکستان سے افغانستان جانے والے شہریوں کے لیے بھی سرحد کھل گئی ہے