اسلام آباد (این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ پروفیسرڈاکٹر عائشہ مفتی کا استعفیٰ کے پی حکومت کے منہ پر تمانچہ ہے۔ ایک بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہاکہ عمران خان ڈاکٹروں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں ۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہاکہ ناہل اور نالائق ٹولا خیبر پختونخواپر مسلط ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کے پی کے غریب لوگ دل ،گردوں ، جگر اور کینسر کا مفت علاج کرانے سندھ جاتے ہیں ۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہاکہ پی ٹی آئی والے گالی گلوچ کو سیاست سمجھ رہے ہیں ۔