پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

مرتضی عباسی نے یوٹیلیٹی سٹور سے دھمکیاں اور دھونس دے کر غریبوں کیلئےمختص چینی سے کہیں زیادہ حاصل کر لی ، واقعہ کی شکایت اسپیکر نیشنل اسمبلی کو خط کے ذریعے لکھ دی گئی

datetime 15  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے مرتضیٰ عباسی نے یوٹیلٹی سٹور سے دھمکی اور دھونس دے کر غریبوں کے لیے مختص چینی مقررہ تعداد سے کہیں زیادہ حاصل کی۔جمعہ کو اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ یوٹیلٹی سٹور پر موجود سامان حکومت کم قیمت پر غریب کی امداد کے لیے ٹیکس کے پیسے سے فراہم کرتی ہے، اس پر صرف غریب کا حق ہے۔انہوں نے بتایا کہ یوٹیلٹی سٹور انتظامیہ نے سپیکر نیشنل اسمبلی کو

ایک خط لکھ کر اس واقعہ کی شکایت کی ہے اور عباسی صاحب سے مذکورہ رقم واپس مانگی ہے کیوں کہ اس پر غریب کا حق ہے۔ یہ سٹور گریڈ ایک سے پانچ کے ملازمین کی مدد کے لیے کھولا گیا تھا اس واقعہ کہ بعد اسے بندکرنے کے سوا اور کئی چارہ نہیں ہے۔ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ حیرانی کی بات ہے کہ ن لیگ کی قیادت غریب عوام کے مال کو لوٹنا اپنا حق سمجھتی ہے، بھلے وہ زلزلہ ذدگان کے لیے امداد ہو یا یوٹیلٹی سٹور پر موجود غریب لوگوں کے لیے امدادی قیمت پر چینی گھی اور دالیں، یہ رویہ شرمناک ہے۔ اب ایسا نہیں چلے گا، یہ عمران خان کی حکومت ہے غریب کا تحفظ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…