پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

لاہور میں پھر سخت لاک ڈائون لگ گیا متعدد راستے کنٹینر لگا کر بند کردیئے گئے

datetime 14  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار تین روز تک بڑی مارکیٹیں، بازار بند رہیں گے۔ لاک ڈاؤن میں سختی پر عملدآمد کے لئے لاہور کے متعدد راستے کنٹینر لگا کر بند کر دئیے گئے۔نجی ٹی وی لاہور نیوز کے مطابق ذرائع کے مطابق داتا دربار، سول سیکرٹریٹ اور اردو بازار کے باہر کنٹینرز کھڑے کر دئیے گئے ہیں۔ یوم علی رضی اللہ تعالی عنہ کے حوالے سے بھی

کنٹینرز کو کھڑا کیا گیا اور راستے بند کئے گئے ہیں۔ادھر پنجاب حکومت کے اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیراعلیٰ کو اہم معاملات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سوموار سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی مارکیٹیں فوری بند کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ذرائع کے مطابق مارکیٹوں اور بازاروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر وزیراعلیٰ کو رپورٹ دی پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ صوبے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر لاہور سمیت دیگر بڑے اضلاع میں 456 دکانوں مارکیٹوں میں وارننگ اور جرمانے کئے گئے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ حکومتی احکامات اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت قابل برداشت نہیں ہوگی۔ جمعہ، ہفتہ اور اتوار تین دن پنجاب میں مارکیٹیں اور بازار بند رکھے جائیں۔انہوں نے سختی سے ہدایات جاری کیں کہ سوموار سے جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جائے گی، ان بازاروں اور مارکیٹوں کو سیل کر دیا جائے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…