کراچی(این این آئی)احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی ۔سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی جس میں وہ پیش نہیں ہوئے۔دور ان سماعت سابق وزیر اعظم اور ارشد مرزا کی جانب سے ایک بار پھر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔وکیل درخواست گزارنے اپنی درخواست میں کہا کہ فلائٹ آپریشن
معطل ہونے کی وجہ سے شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی عبوری ضمانت میں 27 مئی تک توسیع کردی ہیعدالت نے شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔اس موقع پر احتساب عدالت نے غیر قانونی بھرتیوں کیریفرنس کی سماعت9 جون تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔