کوئٹہ( این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے بلوچستان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غیر قانونی طور پر وظیفہ لینے والے 554 ملازمین کے خلاف تحقیقات شروع کردیں ،فائدہ اٹھانے والے تمام ملازمین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ، 70 ملازمین نے اپنے بیانات ایف آئی اے حکام کے سامنے قلمبند کروادیئے جبکہ اٹھ افسران نے رقم واپس جمع کرادی ،ایف ائی اے حکام کے مطابق
چار ماہ قبل وفاقی حکومت کی جانب سے کئی گئی تحقیقات میں یہ بات سامنے ائی تھی کہ بلوچستان میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 554 ملازمین نے اپنی بیویوں اور دیگر رشتہ داروں کے نام پربے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے غیر قانونی طور پر وظیفہ حاصل کیا ،،،اس میں گریڈ سترہ سے لیکر بیس گریڈ کے افیسران بھی شامل تھا ، غیر قانوی طور پر حاصل کی گئی رقم تقریبا پانچ کروڑ روپے بتائی جاتی ہے ،وفاقی حکومت نے اسکی تحقیقات ایف ائی اے کے سپرد کیں ،جس نیغیر قانونی طور پر وظیفہ لینے والے 554 ملازمین کو نوٹسز جاری کردیئے جن میں سے 70 ملازمین نے اپنے بیانات ایف آئی اے حکام کے سامنے قلمبند کروادیئے جبکہ اٹھ افسران نے حاصل کی گئی رقم واپس جمع کرادی ہے ۔