بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

سر کاری فائل کو5دن سے زیادہ روکنے والے افسران کیخلاف کارروائی کیلئے آرڈ ننس لانے کا عندیہ دیدیا

datetime 14  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کسی بھی سر کاری فائل کو5دن سے زیادہ روکنے والے افسران کیخلاف کاروائی کیلئے وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب سے مشاورت کے ساتھ آرڈ ننس لانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میر ی بھر پو ر کوشش ہوگی کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی کو اس آرڈننس کیلئے جلد ازجلد قائل کر لوں ۔ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے بیوروکریسی کو اپنی

ذمہ داری کو ہر صورت پورا کر نا ہوگا ۔لاک ڈائون میں نر می کی وجہ سے کورونا مر یضوں کی تعداد میں اضا فہ ہونے پر دوبار ہ سخت لاک ڈائون لگانے کے سواہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہوگا ۔غر یبوںکو صاف پانی کی فراہمی میری زندگی کا مشن ہے ہم نے اپنے غریبوں کو صاف پانی فراہم کر کے انکو مختلف خطر ناک بیماریوں سے بچانا ہے۔ وہ بدھ کے روز گور نر ہائوس لاہور میں کنگ سلمان ریلیف سنٹر اور حیات فائونڈیشن کے تعاون سے سینکڑوں غر یب رکشہ ڈرائیورز کوراشن دینے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پرکنگ سلمان ریلیف سنٹر کے ڈپٹی ڈائر یکٹرمحمد یوسف ،حیات فائونڈیشن کے محمد شہزاد،گور نر پنجاب کے پولٹیکل سیکرٹری میاں کاشف اقبال ،عوامی رکشہ یونین کے صدر مجید غوری ،سماجی کارکن پیر ناظم شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ جب کورونا بحران کا آغاز ہوا ہے ہم اب تک لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے تحت 5لاکھ70ہزار سے زائد غر یب خاندانوں میں راشن فراہم کر چکے ہیں جسکے لیے اخوت فائونڈیشن ،سر ورفائونڈیشن ،شیخ اعجاز ٹرسٹ سمیت 60کے قر یب فلاحی تنظیمیں کام کر رہی ہیں ہم مشکل کی اس گھڑی میں ان مخیر حضرات کا بھی شکر یہ ادا کرتے ہیں جو غر یب خاندانوں کو راشن کی فراہمی اور ڈاکٹرز کو کورونا سے بچائوکیلئے حفاظتی سامان بھی فراہم کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا جب ہم بیوروکر یسی کے بارے میں کوئی بات کرتے ہیں تواس کا مطلب ساری

بیوروکریسی نہیں ہوتا بلکہ وہ چند کالی بھیڑیں ہیں جن کی وجہ سے معاملات خراب ہوتے ہیں ،مَیں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سے بہت جلد بات کر وں گا کہ ہم پنجاب میں ایک ایسا آرڈ ننس لائیں جسکے ذریعے سر کاری افسران کو اس بات کا پابند کرسکیں کہ وہ سر کاری امور کے حوالے سے فائلز کو مہینوں اپنے پاس نہ رکھیں بلکہ کسی بھی فائل کو زیادہ سے زیادہ پانچ دن میں متعلقہ محکمہ

کو بجھوادیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ کوئی سرکاری فائل جب کسی بھی جگہ رک جاتی ہے تو اس سے کسی ایک فر د کو نہیں پورے محکمہ کو اس کا نقصا ن ہورہاہوتا ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہوسکتا جب سے میں نے بیوروکر یسی کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اسکے بعد سے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے حوالے سے متعلقہ افسران نے مجھے یقین دہانی کروائی ہے کہ مہینوں کا کام اب ہفتوں میں ہوگا

اور پی سی ون سمیت دیگر معاملات کو جلد ازجلد مکمل کیا جائیگا جسکے بعد مجھے توقع ہے کہ لاہورسمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں پینے کے صاف کی فراہمی کے حوالے سے ہم بہت جلد پنجاب آب پاک اتھارٹی کے زیر اہتمام فلٹر یشن پلانٹس لگانے سمیت اقدامات شروع کر دیں گے اوروعدے کے مطابق پنجاب کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر یں گے۔چوہدری سرور نے کہا کہ کورونا لاک ڈائون میں جب سے

نر می ہوئی ہے بدقسمتی سے عوام سڑکوںاور بازاروں میں بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے نظر آرہے ہیں اگر حالات یہی رہے تو یہ ملک وقوم کیلئے انتہائی خطر ناک ہوگا اور پھر حکومت کے پاس لاک ڈائون کو دوبارہ سخت تر ین کر نے کے سواکوئی آپشن نہیں ہوگاکیونکہ ہم نے ہر صورت اپنے عوام کو کورونا وباء سے بچانا ہے ۔عوامی رکشہ یونین کے صدر مجید غوری نے کہا کہ ہم گور نر پنجاب اورانکے ساتھ کام کر نیوالی فلاحی

تنظیموں کا شکر یہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں ہمارے سینکڑوں غر یب رکشہ ڈرائیورز کو راشن دیا ہے ہم حکومت سے یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کورونا سے بچائو کیلئے ایس او پیز کے مطابق ہمیں بھی رکشہ چلانے کی اجازت دیں تاکہ ہمارے غر یب ڈرائیورز اپنے گھروں کا نظام چلا سکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…