جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

رواں سال مئی میں گرمی کی شدت  سے متعلق  محکمہ موسمیات نے حیرت انگیز پیش گوئی کر دی

datetime 13  مئی‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال مئی میں گرمی کی شدت زیادہ نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے بتایا کہ مغربی ہواوں کے سسٹم  تواتر کے ساتھ پاکستان آرہے ہیں جو ملک کے مختلف علاقوں میں اچھی بارشیں برسا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک اور مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک میں داخل ہوگیا ہے جو دوسرا یا تیسرا سسٹم ہے،

اس کے علاوہ مزید دو سے تین سسٹمز آسکتے ہیں۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کے سسٹم کے باعث کراچی میں سمندری ہوائیں چل رہی ہیں جس سے شہر میں کہیں کہیں بوندا باندی ہوسکتی ہے ، شہر قائد میں 16مئی تک درجہ حرارت 34 سے 36ڈگری سینٹی تک رہے گا۔سردار سرفراز کے مطابق مئی کو موسم گرما کا گرم ترین مہینہ سمجھا جاتا ہے اور گزشتہ 5 سے 6 سال میں مئی میں مسلسل ہیٹ ویوز آتی رہی ہیں مگر رواں سال مئی میں گرمی کی شدت زیادہ نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ پچھلے برسوں کے مقابلے میں اس سال موسم کافی بہتر ہے کیونکہ لاک ڈاؤن کے باعث صنعتیں بند، ٹریفک میں کمی اور انسانی سرگرمیاں محدود ہیں جس سے آلودگی میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ہیٹنگ نہیں ہو رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…